بائیڈن نے کیا ایران کے خلاف نیشنل ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 9:29 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر جو بائیڈن نے 1995 میں نافذ کیے گئے ایران سے متعلق قومی ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک قسم کی قانونی بنیاد ہے جس کے ذریعہ ایران پر جوہری ہتھیاروں اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرتا ہے۔ جمعہ کے روز امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔

صدر جو بائیڈن کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ایران کے سلسلہ میں قومی ہنگامی ایکٹ کے سیکشن 202 ڈی کے تحت 15 مارچ 1995 کو نافذ قومی ایمرجنسی 15 مارچ 2021 سے آگے ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں اور اس کی پالیسیاں امریکہ کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لئے مستقل خطرہ ہیں۔ انہوں نے ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...