انتخابات سے قبل سپریم کورٹ میں تقرری اختیارات کا غلط استعمال ہے: بائیڈن

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 1:24 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) حزب اختلاف کے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں انتخابات سے قبل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ میں تقرری کرنے کا منصوبہ ہے، جو ’’طاقت کا غلط استعمال‘‘ ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایک آزاد خیال جسٹس کو نامزد کریں گے۔ انہوں نے سینیٹ ریپبلکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی تصدیق میں تاخیر کریں۔

اتوار کے روز فلاڈیلفیا میں کانسٹی ٹیوشنل سنٹر میں تقریر کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ’’امریکی آئین امریکیوں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے اور ان کی آوازیں سنی جانی چاہئیں... انہیں یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ طاقت کے اس ناجائز استعمال کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی جسٹس جنزبرگ 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی قانون میں انتہائی اہم امور پر اپنے فیصلوں کے لئے نو رکنی عدالت کا نظریاتی توازن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’میں سینیٹ ریپبلکنز سے اپیل کرتا ہوں کہ براہ کرم اپنے ضمیر کی آواز سنیں، لوگوں کو بولنے دیں، ملک میں شعلوں کو بجھائیں جو ہمارے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سینیٹر میک کونیل کے پیدا کردہ حالات میں کسی کی نامزدگی کی تصدیق کے لئے ووٹ نہ دیں۔ نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد تک دو ریپبلکن سینیٹرز لیزا ماروکوسکی اور سوسن کولنز نے ووٹنگ میں تاخیر کی حمایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔