بے روزگاری سے پریشان یو پی کے نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ یوگی کو خون سے لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 11:48 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں روزگار دینے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئے تھے۔ لیکن تقریباً 4 سال بعد بھی بے روزگار نوجوان در در بھٹک رہے ہیں۔ اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہزاروں خط پوسٹ کیے جا رہے ہیں، جس میں ان سے ریاست بھر کے اسکولوں میں 137500 معاون اساتذہ کے خالی عہدوں کو فوراً بھرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ملازمت کا انتظار کر رہے کچھ امیدواروں نے اپنے خون سے خط لکھے ہیں۔

اس سال جولائی سے یہ امیدوار ریاستی حکومت کے ذریعہ ان کے خلاف بھرتی میں جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے لکھنؤ میں ریاستی ایجوکیشنل ریسرچ اور تربیتی کونسل دفتر (ایس سی ای آر ٹی) میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سرکار حاشیے کے طبقات کے امیدواروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اعلیٰ ذات کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے۔

21 اکتوبر کو مظاہرین امیدواروں پر پولیس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا اور انھیں منتشر کر دیا۔ پولیس اب تک 61 امیدواروں کو گرفتار کر جیل بھیج چکی ہے۔ مظاہرین نے صدر اور گورنر کو بھی خط لکھ کر کہا ہے کہ ملازمت نہ ملنے پر ان کے پاس خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرنا ہی واحد متبادل ہوگا۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی 2017 میں اتر پردیش میں ملازمتوں اور ریاست میں بہتر سماجی و معاشی ترقی کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نوجوانوں کے مطالبات کی حمایت کر چکے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے 26 اکتوبر کو ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ یو پی کے نوجوان جی توڑ محنت کر ملازمین کے لیے تیاری کرتے ہیں۔ ان کے والدین پسینہ بہا کر ان کی پڑھائی کی تیاری کا خرچ اٹھاتے ہیں۔ بڑے ہی شرم کی بات ہے کہ بی جے پی حکومت انھیں اس قدر پریشان کرتی ہے کہ ملازمت مانگنے کے لیے وہ خون سے خط لکھنے کو مجبور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...