جے این یو کے طالب علم عمر خالد پر قاتلانہ حملہ، کانسٹي ٹیوشن کلب کے باہر فائرنگ میں بال بال بچے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2018, 11:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم عمر خالد پر ایک نامعلوم شخص نے پیر کو یہاں کانسٹي ٹیوشن کلب کے باہر فائرنگ کی لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

نئی دہلی رینج کے جوائنٹ پولیس کمشنر اجے چودھری نے صحافیوں کو بتایا کہ 'یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ ' کی جانب سے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو نہیں تھی۔ اس پروگرام میں عمر خالد شامل ہونے آئے تھے اور وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر دکان میں چائے پی رہے تھے تبھی ایک نامعلوم شخص آیا اور ان پر حملہ کر دیا جس سے عمر خالد گر گئے اور وہاں ہاتھا پائی ہوئی۔

مسٹر چودھری نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کے لئے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے گي اور عمر کو طبی جانچ کرانے کے لئے بھیجا گیا ہے ، اگرچہ وہ بخیریت ہیں، انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس معاملے میں موصول ہونے والی شکایت پر مبنی معاملہ درج کرکے مجرم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے ایک آرگنائزر خالد سیفی بھی عمر کے ساتھ چائے کی دکان پر موجود تھا، خالد نے کہا،''جب ہم لوگ چائے پی رہے تھے اسی وقت ایک لڑکا آیا اور عمر پر پستول تان دی ۔ اس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اور حملہ آور گولی چلا کر فرار ہونے لگا جس سے اس کا پستول نیچے گر گیا اور وہ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمر کو نشانہ بناکر گولی چلائی گئی تھی لیکن وہ بچ گئے ۔ حملہ آور نے دو گولیاں چلائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...