کشمیر لاک ڈاؤ ن جلد ختم کیا جائے: ہیومن رائٹس واچ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2019, 5:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن /8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)ہیومن رائٹس واچ ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی کنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بھارت کو عالمی برادری کی بڑھتی تشویش اور اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔اْن کے بقول، کشمیر میں بنیادی ضروری اشیا کی فراہمی اس قدر بڑا مسئلہ نہیں لیکن شہریوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں میناکشی کنگولی نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کا حصہ ہے، اگر سوال اٹھیں گے تو جواب تو دینا پڑیں گے۔وہ امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے گزشتہ روز جموں و کشمیر کی صورت حال کو انسانی بحران قرار دیے جانے اور بھارت سے کشمیر میں مواصلات کے ذرائع مکمل طور پر بحال کرنے کے مطالبے پر بات کر رہی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نے کہا کہ ابتدائی چند دنوں کے بعد اشیائے خورد و نوش کی کمی تو رپورٹ نہیں ہو رہی، مسئلہ شہریوں کا باہر کی دنیا سے کٹ جانا ہے اور موجودہ دور میں تو کاروبار بھی انٹر نیٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسا سننے میں آیا ہے کہ لاک ڈاؤ ن جلد ختم ہو جائے گا لیکن اْن کے بقول، پہلے ہی دو ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جلد سے جلد اس لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر میں اسکول کھل گئے ہیں لیکن والدین اپنے بچوں کو سکیورٹی خدشات کے سبب اسکول نہیں بھیج رہے۔میناکشی گنگولی نے بتایا کہ کشمیر سے ہزاروں کم عمر افراد کو تحویل میں لیے جانے کا معاملہ عدالت میں ہے۔حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ زیادہ تر بچوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ کچھ لوگ ابھی بچوں کی جیل میں ہیں۔ عدالت نے اس معاملے میں بہت توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہیں گے کہ بچوں کو تحویل میں لیے جانے کی بات ہو یا دیگر شکایات، ہر معاملے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں چکوٹھی کے نزدیک لائن آف کنٹرول پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کے دھرنے کے معاملے پر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے لوگوں کو پر امن مظاہروں کا تو حق دیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب مظاہرے تشدد کی صورت اختیار کر لیتے ہیں تو حالات مشکل ہو جاتے ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...