جموں و کشمیر: کورونا وائرس سے 15 افراد کی موت، 2030 نئے معاملات درج

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 12:02 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2030 نئے معاملات سامنے آئے ہیں نیز اس وبا سے متاثر 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2030 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1196 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 834 کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح اب تک سامنے آنے والے مثبت معاملات کی کل تعداد 1,58,374 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سات کا تعلق صوبہ جموں اور آٹھ کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔ دریں اثنا حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے 1,58,374 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 18,064 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک 1,38,184 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,126 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1,323 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور 803 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ اس دوران ہفتے کو مزید 944 فراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے360 افراد اور کشمیر صوبے کے 584 افراد شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 70,01,906 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 24 اپریل 2021 کی شام تک 68,43,532 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...