پولیس سربراہ لوگوں میں ڈر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں: فاروق عبداللہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:47 PM | ملکی خبریں |

جموں،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاستی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ یاتریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے جیسا بیان دے کرلوگوں میں ڈر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فاروق نے پیر کے روز ادھم پور میں نامہ نگاروں کوبتایا: 'ڈی جی صاحب جب یہ بیان دیتے ہیں کہ یاتری آئیں یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے انہیں یہ بیان نہیں دیناچاہیے وہ جب یہ بیان دیتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ لوگوں میں ڈر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔موصوف رکن پارلیمان نے کہا کہ یاتریوں کو یہاں کوئی خطرہ تھا نہ اب ہے اور نہ آگے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یاترا بہت اچھی طرح چل رہی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ آرہے ہیں جو ہمارے لئے اچھی بات ہے۔گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کہ جنگجوؤں کو چاہئے کہ وہ اپنے لوگوں کے بجائے کرپٹ لوگوں کو ماریں کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق نے کہاہے کہ گورنر صاحب جو بیان دیتے ہیں میں اس کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ان کے پاس کافی انفارمیشن ہوگی اسی لیے انہوں نے یہ بیان دیا ہوگا۔بتادیں کہ جموں وکشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک نے اتوار کے روز کرگل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کرپشن کو ریاست کی سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کشمیری جنگجوؤں سے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو مارنے کے بجائے ان لوگوں کو ماریں جنہوں نے پورے کشمیرکی دولت لوٹی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...