اجتماعی عصمت دری معاملے میں گیارہ لوگوں کو عمر قید، 6نابالغوں کا معاملہ خصوصی عدالت میں زیر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 4:40 PM | ملکی خبریں |

جھارکھنڈ،11؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈمیں دمکا ضلع کی سیشن عدالت نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں آج گیارہ لوگوں کوتاعمر قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ ضلع اور ایڈیشنل سیشن جج ( دوئم) پون کمار کی عدالت نے خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں سماعت کے بعد گیارہ لوگ جان مرمو، الوینوس ہیمبرم ، جے پرکاش ہیمبرم ، سبھاش ہنس داس ، سورج سورین ، مارشیل مرمو ، دانیل کسکو، سمن سورین ، انیل رانا ، شیلندر مرانڈی اور صدام انصاری کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376( ڈی) کے تحت قید بامشقت کے ساتھ 20-20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ۔ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنے پر ملزمین کو ایک سال مزید جیل کی سزا بھگتنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کے ذریعہ 341/34,342/34,323/34 سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بھی سزا سنائی گئی ہے ۔

غور طلب ہے کہ اجتماعی عصمت دری کی شکار متاثرہ کی شکایت پر17 لوگوں کے خلاف 07دسمبر 2017 کو دمکا مفصل تھانہ میں نامزد ایف آئی درج کی گئی تھی ۔ درج ایف آئی آر کے مطابق سات دسمبر کی شام کو متاثرہ گھومنے گئی تھی ۔ اسی درمیان ملزمین نے زبردستی اسلحہ کا خوف دکھا کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا تھا ۔ درج ایف آئی آر پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر سولہ نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس معاملے سے متعلق دیگر چھ نابالغوں کا معاملہ خصوصی عدالت ( چائلڈ کورٹ ) میں زیر غور ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...