جھارکھنڈ الیکشن:جزوی تشددکے درمیان دوسرے مرحلے کی 20 نشستوں پر62فی صدووٹنگ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 12:28 PM | ملکی خبریں |

رانچی7دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کی شام 5 بجے پولنگ مکمل ہونے تک 62.24 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔ تشددکے ایک دوواقعے کے سوا، دوسرے مرحلے میں، تمام بیس نشستوں کے لیے پر امن طریقے سے 62.24 فیصد رائے دہندگی کی گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر ونے کمارچوبے نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہاہے کہ کچھ دوسرے دور دراز علاقوں سے پولنگ کا ڈیٹا موصول ہونے کے بعد رائے دہندگی کا تناسب مزید بڑھ سکتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں، سب کی نگاہیں جمشید پور مشرقی نشست پر مرکوز ہیں، جہاں ان کی اپنی حکومت کے وزیر سریو رائے ریاست کے وزیراعلیٰ رگھوور داس کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ، ترجمان گوراو ولبھ کانگریس سے ہیں۔سیسائی میں،سیکیورٹی فورسز اور دیہاتیوں کے مابین جھڑپ میں فورس کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دیہاتی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔نوڈل آفیسر مراریال مینا نے بتایا کہ صبح سیسائی میں دیہاتیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین کسی چیز کو لے کرجھڑپ ہوئی جس کو کچھ سماج دشمن عناصر نے بوتھ نمبر 36 پرقبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دیہاتی ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ٹانگ میں گولی لگی ایک زخمی شخص کو علاج کے لئے رانچی کے رمز لایا گیا ہے۔ گولی دوسرے زخمی شخص کے کاندھے کو چھوتی ہوئی نکلی جس سے اس کو معمولی چوٹ پہنچی۔چوبے نے بتایاہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 36 پر پولنگ متاثرہوئی ہے۔جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کے لیے 20 دسمبر تک پولنگ پانچ مرحلوں میں ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں، 30 نومبر کو 13 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...