بنگلورو : کرناٹکا بینک لاکر سے 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب - منیجر نے دیا مضحکہ خیز جواب

Source: S.O. News Service | Published on 16th December 2022, 8:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍ دسمبر (ایس او نیوز) یلہنکا سب اربن پولیس تھانے کے حدود میں موجود کرناٹکا بینک کے سیف لاکر میں رکھے ہوئے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات غائب ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کرشن کمار نامی شخص نے اپنے گھر میں موجود نقدی اور سونے کے زیورات محفوظ رکھنے کے مقصد گزشتہ 3 سال قبل کرناٹکا بینک میں سیف لاکر لے رکھا تھا ۔ کرشن کمار کا بیٹا جرمنی میں مقیم ہے ۔ چند مہینے قبل کرشن کمار نے 30 لاکھ روپے مالیت کے 580 گرام وزنی سونے کے زیورات اس لاکر رکھے تھے۔ 
    
چند دن پہلے جب کرشن کمار کا بیٹا جرمنی سے واپس لوٹا تو باپ اور بیٹا دونوں نے زیورات واپس لانے کے مقصد سے بینک میں جا کر اپنا لاکر کھولا تو وہاں سے زیورات کو غائب دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے ۔  جب انہوں نے لاکر سے زیورات غائب ہونے کی بات بینک منیجر پردیپ کے سامنے رکھی تو مبینہ طور پر منیجر نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے مضحکہ انداز میں کہا کہ اگر پولیس میں شکایت درج کروانا ہو تو کر لو ۔ بینک منیجر کے رویہ سے مایوس ہو کر کرشن کمار اور اس کے بیٹے نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی  اور تحقیقات شروع کر دی۔
    
اس دوران پولیس نے بینک منیجر کو تحقیقات کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت دی تو پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ کرکے تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن آنے سے گریز کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔