مینگلور 7؍اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال کے کرینگانا میں امتور مسجد سے قریب ایک مکان میں آدھی رات کے وقت دروازے کی چٹخنی توڑ کر گھر میں داخل ہونے والے لٹیروں نے تقریباً 224 گرام سونے کے زیورات اڑالیے۔ جن کی مالیت کا اندازہ 12لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ لوٹ کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب گھر کے تما م مکین گہری نیند سورہے تھے۔کچھ عرصے پہلے امتور کے رہنے والے سلیمان نے اپنی بیٹی مشریہ کی شادی پولیا نامی شہر میں کردی تھی۔چند دن قبل مشریہ اپنے شوہر کے گھر مائکے آگئی تھی اور اس نے اپنے زیورات اتار کر الماری میں رکھ دئے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ آدھی رات کو گھر میں گھسنے والے لٹیرے اسی الماری کاتالا توڑ کر زیورات اڑالے گئے۔ گھر میں کچھ ہلکی ہلکی آوازیں سن کر جب سلیمان جاگ اٹھا تودیکھا کہ گھر کا پچھلا دروزاہ کھلا پڑا تھا اور الماری بھی پوری طرح کھلی پڑی تھی۔الماری کا جائزہ لینے پر اس کے اندر سے زیورات غائب تھے۔
سلیمان کی طرف شکایت درج کیے جانے پر بنٹوال سب انسپکٹر اویناش ، فارنسک ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا ۔ معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا گیا ہے۔