سرسی میں راہ گیرعورتوں کے  زیورات چھین کر فرار ہونے والا لٹیرا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2020, 12:39 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :23؍فروری(ایس اؤ نیوز)راہ چلتی خواتین کے گلےمیں اور ان کے  جسم  پر موجود سونے کے زیورات کو چھین کر فرار ہونے والے لٹیرے کو شہر کی مارکیٹ تھانہ  پولس نے گرفتار کرتےہوئے 1لاکھ روپئے  مالیت کے سونے کے زیورات ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کمٹہ تعلقہ کے ماسور کا گوند گوڈا(40) ہی گرفتار شدہ ملزم ہے۔ ملزم سرسی ، کمٹہ اور دیگر مقامات پر عورتوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کے گلے میں موجود سونے کے ہار، منگل سوترا، انگلیوں میں پہنی ہوئی انگوٹھیاں وغیرہ چھین کر فرار ہوتاتھا۔ ملزم گوند سے پولس نے 25ہزار روپئے مالیت کی بجاج موٹر بائک، 7000روپئے مالیت کی انگوٹھی ، 42ہزارروپئے مالیت کا ہار، 52ہزار روپئے مالیت کا منگل سوترا ضبط کرلیا گیا ہے۔

12فروری کو شہر کے کستوربا نگر میں اسی ملزم نے ایک خاتون کے گلے سے سونے کا ہار لوٹ کر فرار ہواتھا۔ مارکیٹ پولس تھانےمیں معاملے کو لے کر کیس درج ہواتھا۔ پولس معاملے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزم اس سے قبل بھی کئی ایک معاملات میں  ملوث ہےاعلیٰ افسران ، سی پی آئی پردیپ کی رہنمائی میں پی ایس آئی ناگپا اور عملے نے کارروائی کرتےہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔