جیٹ ایئر ویز بحران: اکھلیش یادوکا پی ایم مودی پر طنز: روزگار چھیننے کا عالمی ریکارڈ بنا کر ہی ہمیشہ کے لیے جائیں گے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th April 2019, 10:50 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نقد ی بحران سے دو چار نجی شعبے کی ایوی ایشن کمپنی جیٹ ایئر ویز کو لے کر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لگتا ہے یہ وزیر اعظم جی اپنے دور میں سب سے زیادہ لوگوں کا روزگار چھیننے کا عالمی ریکارڈ بنا کر ہی ہمیشہ کے لئے جائیں گے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ’وکاوس ‘پوچھ رہا ہے: پردھان جی بہت’اڑان ،اران ‘کر رہے تھے، تو پھر جیٹ ایئر ویز کو بچانے کے لئے اس کے ہزاروں ملازمین کی آواز کیوں نہیں سن رہے ہیں؟ لگتا ہے یہ پردھان جی اپنے دور میں سب سے زیادہ لوگوں کا روزگار چھیننے کا عالمی ریکارڈ بنا کر ہی ہمیشہ کے لئے جائیں گے۔پنجاب نیشنل بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سنیل مہتا نے منگل کو کہا کہ ایئر لائن کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس جیٹ ایئر ویز کے لئے پیکیج پر کام کر رہی ہے۔ پی این بی بھی ہندوستانی اسٹیٹ بینک کی قیادت والے ان 26 بینکوں کے اتحاد کا حصہ ہے، جنہوں نے جیٹ ایئر ویز کو 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...