جے ای ای-مینز سیشن 2 کے نتائج کا اعلان، 24 طلبا نے حاصل کئے 100 فیصد نمبر

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 12:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پیر، 8 اگست کو ’جے ای ای (مینز) سیشن 2‘ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جے ای ای (مینز) کے دوسرے سیشن میں 24 طلبا نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ جاری ہونے والے جے ای ای (مینز) کے پہلے سیشن میں کل 14 طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔

جے ای ای (مینز) کے پہلے اور دوسرے سیشن میں مجموعی طور پر 9 لاکھ سے زیادہ طلبا نے شرکت کی تھی۔ ہندوستان کے علاوہ دوسرے غیر ملکی شہر جہاں یہ امتحانات منعقد کیے گئے ان میں دوحہ، دبئی، کھٹمنڈو، مسقط، ریاض، شارجہ، سنگاپور، کویت، لاگوس، کولمبو، جکارتہ، ویانا، ماسکو اور بنکاک اہم ہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اب جے ای ای (مینز)- 2022 کے امتحان کے دونوں سیشنوں کے نتائج کی بنیاد پر امیدواروں کی درجہ بندی کرے گی۔ ان امتحانات میں تقریباً 10 طلبا ایسے ہیں جنہوں نے پہلے سیشن میں 100 فیصد نمبر حاصل کرنے کے باوجود دوسرے سیشن کا امتحان دیا اور دوسرے سیشن میں بھی 100 فیصد نمبر حاصل کئے۔

غور طلب ہے کہ جے ای ای مینز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا جے ای ای ایڈوانسڈ میں شرکت کر سکیں گے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ میں بہتر رینک حاصل کرنے والے طلبا کو ملک بھر کے آئی آئی ٹی سمیت نامور انجینئرنگ اداروں میں داخلہ مل جائے گا۔

جے ای ای (مینز) کے دوسرے سیشن میں 24 طلبا نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ جن میں مہاراشٹر سے سارنائک موہن ساکالا، راجستھان سے ناویا، میانک موٹوانی، کرشنا شرما اور پارتھا بھردواج، ہریانہ سے سارتھک مہیشوری، آسام سے اسنیہا پاریک، بہار سے ارودپ کمار، پنجاب سے مرنال گرگ، آندھرا پردیش سے کویانہ سوہاس، روی کشور، میندا ہیما وامسی، پلی جلجاکشی اور کارتیکے، تلنگانہ سے روپیش بیانی، دھیرج، جستی یشونت، شیوا ناگا وینکٹا آدتیہ، انی کیت چٹوپادھیائے، کیرالہ سے تھامس بیجو، کرناٹک سے بویا ہرین ساتھوک، جھارکھنڈ سے کشاگرا شریواستو، اتر پردیش سے کنیشک شرم اور سومترا گرگ شامل ہیں۔

ان میں سے بہت سے طلبا نے جے ای ای مین کے پہلے سیشن میں بھی 100 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔ ان میں راجستھان سے سارتھک مہیشوری، انیکیت چٹوپادھیائے، دھیرج، کویانا سوہاس، کشاگرا سریواستو، مرنال گرگ، اسنیہا پاریک، ناویا شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...