بارانِ رحمت کے دوران فرزندان توحید کوطواف کعبہ کی سعادت، شدید بارش کی وجہ سے جدہ سے مکہ کو ملانے والا مرکزی ہائی وے بند

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2022, 11:38 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 28؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مکہ معظمہ میں ہونے والی باران رحمت بیت اللہ اور اس کے اطراف میں بھی خوب برسی- باران رحمت کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا-

حرم مکی میں بارش میں معتمرین کو طواف کے دوران اللہ سے اپنی التجائیں مانگتے دیکھا گیا جو بارش کے دوران اللہ کریم سے اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے رحمت کی دعائیں مانگ رہے تھے-

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بارش کیلئے اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے- بارش کی صورتحال اور پانی کے اخراج سے نمٹنے کیلئے200سے زیادہ سپروائزرز اور نگران،4000مرد اور خواتین کارکن اور500سے زیادہ آلات تیار کیے ہیں -

بارش کے بعد صحن مطاف، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کو خشک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ اللہ کے مہمان آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں -

ادھر امارہ مکہ مکرمہ ریجن نے احتیاطی تدابیر کے تحت مکہ - جدہ ہائی وے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے- شدید بارشوں کی وجہ سے جدہ کی متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں جن میں الحرمین روڈ بھی شامل ہے-

دوسری جانب جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے نے اعلان کیا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کچھ پروازوں کے ٹیک آف میں تاخیر ہوئی- مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم کے حالات کے پیش نظر پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور پروازوں کی تاخیر کے امکانات کو سامنے رکھیں -

ادھر صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین نے بارشوں کے موسم کے تناظرمیں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کی سہولیات کیلئے ہنگامی انتظامات کیے ہیں -انتظامیہ نے بارشوں کی وجہ سے الرٹ کا درجہ بڑھا دیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...