جے ڈی یو کے اجلاس میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر بنی حکمت عملی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 1:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 17جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں واقع وزیر اعلی نتیش کمار کے گھر اتوار کو جے ڈی یو کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں آنے والے دنوں میں ہونے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں جے ڈی یو نے اکیلے چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار، نائب صدر پرشانت کشور، سی تیاگی سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔گزشتہ دنوں ہوئی جے ڈی یو کے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چار ریاستوں میں وہ اکیلے اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ آنے والے وقت میں جھارکھنڈ، دہلی، ہریانہ اور جموں و کشمیر میں انتخابات ہونا ہے۔ ناگالینڈ اور اروناچل اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد جے ڈی یو نے یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ ریاستوں میں وہ اکیلے انتخابی میدان میں اترے گی۔ اجلاس کے بعد بہار حکومت میں وزیر اور جھارکھنڈ جے ڈی یو کے انچارج رام سیوک سنگھ نے بتایا کہ نشستوں اور امیدواروں کے انتخاب کو لے گفتگو ہوئی ہے۔ ایک ماہ کے اندر نشستوں اور امیدواروں کو منتخب کر لیا جائے گا۔ امیدواروں کے انتخاب کے بعد آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو لے کر جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ ہمارا اتحاد صرف بہار میں ہے۔ دوسری ریاستوں میں ہمارا اتحاد نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اکیلے الیکشن لڑنے پر بی جے پی-جے ڈی یو کے تعلقات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...