ریاستی وزیر جی ٹی دیوے گوڈا کو جے ڈی ایس کارکنوں پر میسور میں بی جے پی کو ووٹ دینے کا شک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd May 2019, 12:07 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،2؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات جی ٹی دیوے گوڈا نے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ میسور میں جے  ڈی ایس کارکنوں نے میسور میں بی جےپی کو ووٹ دیا ہوگا۔  بنگلور میں  انہوں نے   بیان دے کر ریاست کے کانگریس جے ڈی ایس حکمران اتحاد میں ہلچل پیدا کردی ہے کہ میسور پارلیمانی حلقے میں جے ڈی ایس کارکنوں نے بی جے پی کے لئے کام کیا ہوگا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آخری لمحو ں تک یہ کوشش ہوتی رہی کہ دونوں پارٹیوں کے کارکن کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے کام کریں ، لیکن بدقسمتی سے بہت سارے علاقوں میں جے ڈی ایس کارکن راضی نہیں ہوئے اور یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان لوگوں نے اجتماعی طور پر بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس قائدین کی طرف سے کارکنوں کو منانے کی کافی جدوجہد کی گئی ، لیکن بدقسمتی سے کارکنوں کو منانے میں شاید وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ جی ٹی دیوے گوڈا کے اس بیان پر کانگریس قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان مخلوط حکومت کے لئے فال نیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے مرحلے میں جی ٹی دیوے گوڈا نے کس طرح کام کیا ہے اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ، لیکن ایسے متضاد بیانوں سے مخلوط حکومت کا استحکام ضرورت متاثر ہوگا۔ دوسری طرف بی جے پی نے ٹی ٹی دیوے گوڈا کے اس بیان پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہ صرف جے ڈی ایس بلکہ بہت سارے کانگریس کارکنوں نے بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ دئے ہیں۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک نے کہاکہ جی ٹی دیوے گوڈا کا بیان عوام کے احساسات کا عکاس ہے۔ نہ صرف میسور بلکہ منڈیا میں بھی تینوں پارٹیوں کے کارکنوں نے مل کر آزاد امیدوار سمالتا کے حق میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج مخلوط حکومت کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کوئی کوشش نہیں کی جائے گی بلکہ کانگریس میں ہی ایسی کچھ طاقتیں کار فرما ہیں جو اس حکومت کو گرانے کے لئے ذمہ ذار ہیں۔

اس دوران جی ٹی دیوے گوڈا نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف میسور کی ایک ادبور پنچایت کا حوالہ دے رہے تھے جہاں جے ڈی ایس کارکنوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہوگا۔البتہ دیگر علاقوں میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس امیدوار سی ایچ وجئے شنکرہی  کامیاب ہوں  گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...