کاروار:  جے ڈی ایس ریلی کا راستہ بدلنے پر کیس درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2019, 7:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:05؍اپریل (ایس او نیوز) منظور کردہ راستے سے نہ جاتے ہوئے جے ڈی ایس کی ریلی دوسری سڑک سے گزرنے پر جے ڈی ایس کارکن پرکاش نائک کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

جے ڈی ایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آننداسنوٹیکر پرچہ نامزدگی سے قبل نکلی ریلی طئے شدہ راستے کے بجائے دوسرے  راستے سے جانے پر کیس داخل ہواہے۔ الیکشن فلائنگ اسکواڈ کے افسر شیورام گاؤنکر نے جے ڈی ایس کارکن پرکاش نائک کے خلاف اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کو شکایت سونپی تھی ۔ جس پر دفعہ 200کے تحت کیس درج کرلیاگیا ہے۔ شکایت کے متعلق سنوائی کے لئے فرسٹ سول کورٹ کے جج کو شکایت نامہ بھیجا گیا ہے۔

دراصل 4اپریل کو امیدوار آنندا سنوٹیکر کے پرچہ نامزدگی کے متعلق الیکشن کمیشن سے اجازت لی گئی تھی جس کے تحت ڈا ئس پروگرام کے بعد مالادیوی میدان سے ڈی سی دفتر تک ریلی کی منظوری دی گئی تھی۔ جے ڈی ایس کارکن پرکاش نائک نے شرائط کو مانتے ہوئے منظوری حاصل کی تھی ۔ جس کے مطابق ریلی سویتا سرکل ، سبھاش سرکل ، گرین اسٹریٹ ، امبیڈکر سرکل ، بلدیہ گارڈن، ڈی سی دفتر پہنچنا تھا۔ مگر ریلی مالادیوی میدان سے نکل کر پکلے روڈ سے ہوتے ہوئے ڈی سی دفتر پہنچی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی سمیت دیگر لیڈران ڈی سی دفتر سے متصل پتریکابھون اور محکمہ آب پاشی کے رہائشی کامپلکس کے درمیان سے چلتے ہوئے  ڈی سی دفتر  پہنچے تھے۔ انہی وجوہات کی بنا پر کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔