آبپاشی پراجکٹوں کی شروعات کیلئے جے ڈی ایس ریاست گیر تحریک چلائے گی: دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2021, 12:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعظم اور جنتا دل ایس کے قومی صدر دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ریاستی لیجس لیچر اجلاس کے فوری بعد کرناٹک میں میکے ڈاٹو اور مہا دائی آب پاشی پراجکٹوں کی شروعات کے لئے جنتا دل (ایس) کی طرف سے ریاست گیر تحریک شروع کی جائے گی۔ اس کے لئے وہ ریاست بھر میں پدیاترا کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پراجکٹوں کے لئے مرکزی حکومت سے منظوری کے لئے وہ کرناٹک سے ایک وفدوزیر اعظم مودی کے پاس لے جانے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔جے ڈی ایس دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ میکے دا ٹو، مہا دائی اور آلمٹی ڈیم پڑوسی ریاستوں کے ساتھ آبی تنازعہ کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں پراجکٹوں کے تعلق سے کرناٹک کے مفادات کی حفاظت کے لئے جے ڈی ایس کی طرف سے تحریک جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کرناٹک کے مفادات کا تحفظ ممکن نہیں۔ علاقائی سیاسی جماعتیں ہی ریاست کے مفادات کی حفاظت اور نمائندگی بہترطریقہ سے کر سکتی ہیں۔ تمل ناڈو اورا ٓندھرا پردیش کی علاقائی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن کرناٹک میں دو بڑی قومی سیاسی جماعتیں کانگریس اور بی جے پی ریاست کے مفادات کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ لیجس لیچر اجلاس کے بعد ان کی پارٹی ریاست بھر میں آب پاشی پراجکٹوں کی جلد شروعات کے لئے تحریک شروع کرے گی۔ اس کے لئے پارٹی نے ابھی سے حکمت عملی وضع کرنا شروع کردیا ہے۔ کورونا وائرس کے متعلق انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ کب ختم ہو گا،اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جا سکتا۔ اسی کو بہانہ بنا کر پارٹی کو منظم کرنے کے کاموں کو ٹالا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود چند اضلاع کا دورہ کر کے وہاں پارٹی کو منظم کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھائیں گے۔پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران بلوں کی منظوری پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے سبب عوام کو درپیش سنگین مسائل کے بارے میں ایوان میں نمائندگی نہ کی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ سنگین مسائل حکومت کی توجہ کے محتاج رہ گئے اور سارا اجلاس توجہ کا محتاج رہ گیا۔ بعض حلقوں کے اس تبصرہ پر کہ جے ڈی ایس کی ریاستی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں، دیوے گوڑا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جے ڈی ایس کی طرف سے جو ریاست گیر تحریک شروع ہو گی اس میں پارٹی کی اصل سیاسی قوت کا اندازہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کی طرف سے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپائی کے خلاف توہین آمیز بیانات دئیے جا رہے ہیں، اس سلسلہ کو بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی رہنماؤں کے کردار کو داغدار کر کے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس سے پارٹی کی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تو یہ غلط ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی آر منجوناتھ، سابق وزیر این ایم نبی، سابق رکن کونسل ٹی اے شرونا، بنگلور و جے ڈی ایس صدر آر ھرکاش، سابق کارپوریٹر عمران پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔