جے ڈی ایس کی رکنیت سازی مہم ریاست بھر میں چلائی جائے گی:دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2019, 1:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍ستمبر(ایس او نیوز) جنتادل (ایس) کے قومی صدر مسٹر ایچ ڈی دیوے گوڈا،جنتادل کے قومی جنرل سکریٹری ظفر اللہ خان،سینئر نائب صدر سید شفیع اللہ اور جنتادل ایس بنگلور کے صدر پرکاش کی موجودگی میں شہر کے چار اسمبلی حلقے داسرہلی،یشونت پور،ہیبال اور چک پیٹ علاقے کی کئی اہم شخصیات جن میں کنڑا نیوز چینل کے ایڈیٹر نذیر احمد عرف کنڑا نذیر اور ان کی اہلیہ ارشاد جہاں شامل ہیں اور ہزاروں افرادنے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی-یہ اجلاس بنگلور مائنارٹی سیل بنگلور اربن کے صدر سلیم پاشاہ کی صدارت میں منعقد ہوا- ایچ ڈی دیوے گوڈا نے جے ڈی ایس میں شامل ہونے والے تمام افراد کا شکریہ اداکیا -انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ضلعی سطح پر اس طرح کے اجلاس منعقد کرکے کثیر تعداد میں لوگوں کو پارٹی میں شامل کیاجائے گا - رکنیت سازی کی اس مہم کو بڑی تیزی آگے بڑھا تے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنایاجائے گا-انہوں نے کہا کہ آنے والے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس زیادہ سے زیادہ حلقوں میں جیت حاصل کرے گی-اس موقع پرظفر اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائنارٹی سیل نے پارٹی کو مضبوط بنانے میں بہت اہم رول ادا کیاہے- اس موقع پر سید شفیع اللہ نے کہا کہ سلیم پاشاہ کی خدمات قابل فخر ہیں اتنی کم عمری میں انہوں نے ہزاروں لوگوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کراکربہت بڑا کام انجام دیاہے-پارٹی میں ایسے کام کرنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ رہی ہے، پارٹی میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو اہم عہدے بھی دیئے گئے ہیں -اس موقع پر کنڑا نذیر کو جنتادل مائنارٹی سیل بنگلور اربن کا جنرل سکریٹری اور ان کی اہلیہ ارشاد جہاں کو مائنارٹی سیل کا نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا اور 50سے زائد افراد کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری دی گئی-اجلاس میں بی بی ایم پی ایجوکیشن اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین عمران پاشاہ،جے ڈی ایس صدور اورلیڈران کثیر تعداد میں شریک رہے-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...