موقع پرست جے ڈی ایس، آر ایس ایس سے ہاتھ ملا سکتی ہے: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر برسراقتدار آنے والی بی جے پی نے عوام کو قرضے میں ڈبودیا ہے

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) جنتادل (سکیولر) ایک موقع پرست پارٹی ہے۔ بشمول دیوے گوڈا سینکڑوں لیڈر کانگریس چھوڑ کر جنتادل اور دیگر پارٹیوں میں شامل ہوئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے یہ بیان دے کر پرانے زخموں کو تازہ کردیا ہے۔

کے پی سی سی دفتر میں سابق ایم ایل سی رمیش بابو کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ دیوے گوڈا کانگریس ہی سے تعلقہ پنچایت کے لئے رکن منتخب ہوئے تھے۔اس کے بعد انہیں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے چناؤ لڑا۔

انہوں نے کہاکہ رام کرشنا ہیگڈے بھی کانگریس ہی میں تھے۔ اس ملک میں کانگریس ہی ایک پارٹی ہے جس نے صرف اقتدار کے لئے جدوجہد نہیں کی۔ کانگریس نے ہمیشہ سماج میں تبدیلی کی خاطر جدوجہد کی۔ بڑے بڑے انقلابی لیڈر کانگریس ہی کی پیداوار ہیں۔کانگریس محض سیاسی پارٹی نہیں۔کانگریس نے ہمیشہ سماج میں سدھار لانے کی کوشش کی ہے۔ ہندوتوا جیسے افیوم کو نوجوانوں میں عام کرکے بی جے پی اقتدار پر آئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے دن ہی ملک بھر میں یوم بے روزگار منایاگیا۔ مودی نے اس ملک کی معیشت کوتباہ کردیاہے۔ اس ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے لے مودی ہی ذمہ دار ہیں۔مودی نے جتنے وعدے کئے تھے اس میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ اس ملک کے نوجوانوں کو بے روزگاری کے دہانے پر کھڑا کرنے والی بی جے پی حکومت کو سدارامیا نے آڑے ہاتھوں لیا۔

ریاستی حکومت کی دین: انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پچھلے ایک سال میں ریاست کو بڑا قرضدار بنادیا ہے۔ اس وقت ریاست کرناٹک پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ قرضے کا بوجھ ہے۔ سرکاری خزانہ خالی پڑا ہے۔ اس لئے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔ بھاری قرضہ کی وجہ سے کرناٹک پر دن بدن سود کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلی کانگریس حکومت نے اپنے دور میں معیشت کاتحفظ کیا تھا۔ لیکن بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں معیشت درہم برہم ہوگئی ہے۔اب ایڈی یورپا دہلی سے خالی ہاتھ لوٹ آئے ہیں۔اب ایک سال میں ایڈی یورپا حکومت مزید ایک لاکھ کروڑ روپئے کا قرضہ بڑھا کر ریاست کے عوام پر بوجھ ڈالے گی۔اس کے لئے ذمہ دار کون اور یہ قرضہ کیسے ادا کیا جائے گا؟ اگر بی جے پی حکومت نے پورے پانچ سال مکمل کئے تو کرناٹک قرضے میں ڈوب جائے گا۔سدارامیا نے مزید کہاکہ جے ڈی ایس، آر ایس ایس کے ساتھ بھی ہاتھ ملا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...