اسمبلی چناؤ میں جے ڈی ایس اور پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی کی تائید کرنے والے مطلب پرست: ریاستی وزیر ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

کولار،7؍دسمبر (ایس او نیوز) کولار چکبالاپورحلقہ سے اسی ماہ 10دسمبر کو ہونے جارہے کونسل چناؤ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے آئے ہوئے ریاستی وزراء چکبالاپور کے نگران کار وزیر اور ریاستی وزیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر سدھاکر کولار ضلع نگراں کار وزیر منی رتنا اور پارٹی لیڈروں نے آج کولار کے پریس بھون میں ایک اخباری کانفرنس طلب کی تھی۔

اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ آج کانگریس لیڈروں کی حالات ایسی ہوچکی ہے کہ پارٹی میں ہی رہ کر چناؤ میں اپنے امیدواروں کی تائید کرنے کی بجائے اسمبلی چناؤ میں جنتادل کی حمایت اور پارلیمان چناؤ میں بی جے پی کی حمایت کرتے آرہے ہیں، ایسے مفاد پرست لیڈروں پر کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے اور ان تمام کے لیڈر سرینواس پور کے رکن اسمبلی رمیش کمار ہیں جن کو سوامی کہا جاتا ہے۔ ایسے سوامی اور ان کی گروپ پر بھروسہ نہ کرنے کی انہو ں نے ووٹروں سے گزارش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضلع میں تینوں پارٹیوں میں مقابلہ ہے، مگر بی جے پی سب سے الگ ہے، اس چناؤ میں ووٹرس خود کہتے آرہے ہیں کہ اس مرتبہ ہم سب مودی کی خاطر بی جے پی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔ دیکھا جائے تو گرام پنچایتوں کے چناؤ کسی بھی پارٹی نشان پر نہیں ہوتے اور پھر بھی اراکین منتخب ہوتے ہیں وہ سب آزاد ہیں۔ اس لئے ہم سب سے ملاقات کررہے ہیں۔

کولار ضلع کے وزیر منی رتنا نے کہا کہ بی جے پی پارٹی نے ایک قابل شخص کو امیدوار بنایا ہے۔ وہ اس ضلع میں کافی مقبول ہیں اور وہ ڈاکٹر بھی ہیں اور پارٹی کے وفادار بھی ہیں۔ ضلع بھر میں عوام ان کو پسند کرتے ہیں۔ ووٹرس بھی ہمارا ساتھ دینے تیار ہیں، اس لئے 10دسمبر کے چناؤ میں ہمارے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے۔ منی رتنا نے بتایا کہ ملک میں مودی اور ریاست میں بومئی سرکار میں عوام کی فلاح کیلئے بہت سے کام ہورہے ہیں ان کو دیکھ کر کامیابی بھی یقینی ہے۔

اجلاس میں رکن پارلیمان سابق وزیر ناگیش،ورتور پرکاش رکن کونسل وائی اے نارائن سوامی،سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ امیدواربھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔