ضمنی انتخابات نہ لڑنے جے ڈی ایس کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 12:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍نومبر(ایس او   نیوز) کرناٹک میں ایک لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقو ں کے لئے عنقریب ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، ان کے لئے کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے جہاں تیاری تیزی سے جاری ہے وہیں ریاست میں تیسری سیاسی قوت کے طور پر ابھر نے میں پچھلے چند دنوں سے ناکام جنتا دل (سکیولر) نے ان انتخابات میں اپنے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کے روز سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے طے کیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان انتخابات سے دور رکھے،اس لئے بیلگاوی لوک سبھا حلقہ،رائچور ضلع کے مسکی اور بیدر ضلع کے بسوا کلیان حلقوں سے جے ڈی ایس نے اپنے امیدواروں کو کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں حلقوں میں انتخاب لڑنے سے جے ڈی ایس کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اس لئے جلد ہی پارٹی کی قیاد ت کی طرف سے اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ حال ہی میں سرا اور بنگلورو کے راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس نے اپنے امیدواروں کو میدا ن میں اتارا تھا، لیکن دونوں حلقوں میں پارٹی کو رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجا راجیشوری نگر میں جے ڈی ایس امیدوار اپنا ڈپازٹ بھی نہ بچا سکے۔ اس لئے جے ڈی ایس قیادت نے طے کیا ہے کہ وہ آئندہ صرف ان حلقوں پر توجہ دے گی جہاں اس کی کامیابی کا امکان ہو۔راجا راجیشور ی نگر اسمبلی حلقہ میں جے ڈی ایس کی شکست پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ انہوں نے اس حلقہ میں بارش کے سبب عوام کو ہونے والی دشواری کو دیکھتے ہوئے بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضہ جات ختم کروائے۔ اس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہاں کے لوگوں نے ان پر ہیلی کاپٹر سے پھول برسائے، لیکن افسوس کے وہی لوگ اس بار بی جے پی کے حق میں کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان لوگوں کو اب ووٹ نہیں دے رہے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، بلکہ ان لوگوں کو ووٹ دیا جا رہا ہے جو ان کو لوٹتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...