سرسی تعلقہ میں جے ڈی ایس امیدوار آنند اسنوٹیکر کی انتخابی تشہیری مہم : دھرم کی رکشھا کرنےو الے مٹھ میں رہیں سیاست میں نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th April 2019, 7:36 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:07؍اپریل (ایس او نیوز) دھرم کی رکشھا کے بیانات دینےو الوں کو سیاست میں نہیں رہنا چاہئے، اس کے بدلے مٹھ بنا کر رہنے کا خیال ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی ایس امیدوار آنند اسنوٹیکر نے کڑی تنقید کی۔

تعلقہ کے کولگی بیس میں انتخابی تشہیری میٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ دھرم کی رکشھا(حفاظت) کرنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں تلوار نہ دیں،روزگار دینےو الا کام ہونا چاہئے۔ ہندودھرم میں غربت میں اضافہ ہورہاہے، جس کے نتیجے میں تبدیلی مذہب میں بھی بڑھوتری ہورہی ہے،انہوں نے حالیہ ایم پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  اس حلقہ کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے بے روزگارنوجوانوں کو دھرم کا نشہ دے کر ہاتھوں میں چھری دینے کاکام کیا ہے۔

میں پچھلے کئی برسوں سے سیاست میں ہوں ، لیکن جرم کا پس منظر رکھنے والوں کو کبھی بھی اپنے پاس نہیں بٹھایا۔ کسی کے نام پر پانچ مرتبہ ایم  پی بنے ہیگڈے ، ترقی کے نام پر سیاست نہیں کررہے ہیں، گھاٹ کے اوپر والی اکثریت سپاری فصل والوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے ، کسانوں کے ساتھ بھی ناانصافی کی ہے ، جو بھی ناانصافی کا شکار ہوئے ہیں وہ بی جےپی والوں سے سوال کرنےکی بات کہی۔

کانگریس ضلع صدر بھیمنا نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ جے ڈی ایس ضلع صدر بی آر نائک، جگدیش گوڈا، رمیش دوباشی ، نارائن وئیدیا، کے آر ہیگڈے موجود تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کولگی بیس دیہات کے گھر گھر پہنچ کر ووٹ مانگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...