منڈگوڈ: اننت کمارہیگڈےکو صرف انتخابات کے دوران ہی اپنا حلقہ یاد آتاہے : جے ڈی ایس امیدوار اسنوٹیکر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th April 2019, 5:47 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:09؍اپریل (ایس او نیوز) ذات پات کی نفرتوں کے بیج بوتے ہیں ، ہندودھرم کی بنیاد پر فرقہ وارانہ فسادات برپا کرکے سیاست کرتے ہیں ، جب انتخابات قریب آتے ہیں تو صرف اسی وقت حلقہ میں گھومتے پھرتے ہیں۔ شمالی کینرا کے کانگریس ۔ جے ڈی ایس امیدوار آنند اسنوٹیکر نے بی جے پی امیدوار اننت کمارہیگڈے کے خلاف انتخابی وار کیا۔

تعلقہ کے کاتور دیہات میں کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے اسنوٹیکر نے کہاکہ کانگریس پارٹی میرے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے، ضلع میں جاری ظلم کے خلاف گزشتہ ایک برس سے جدوجہد کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے عوام سے سوالیہ انداز میں  کہاکہ جن کو دھرم کی رکشھا کرنی ہے انہیں سیاست کی ضرورت ہی کیاہے؟ کسی مٹھ میں بیٹھ سکتے ہیں؟ ۔ دھرم کو صحیح ہوناہے تو معاشی حالات میں سدھار آنا ضروری ہے ، اس کے لئے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع  فراہم کرنا چاہئے۔ بندر، کارخانے ، صنعت کاری کاقیام ہو۔ ہمارے ضلع میں جتنی غریبی ہے اتنی کسی اور ضلع میں نہیں ہے۔ مجھے اننت کمار کی تنقید کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن حالات کچھ ایسے ہیں۔ وہ ایک غیر متحرک وزیر ہے، مرکز کی کسی بھی امداد کو صحیح طورپر استعمال نہیں ہوا۔ ضلع کے سلگتے مسائل پر پارلیمنٹ میں بات نہیں کی ، البتہ معافی مانگنے کا موقع ضرور ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں تبدیلی ضروری ہے ، منڈگوڈ کانگریس کا ایک مضبوط قلعہ ہے اس لئے آپ سے میں ایک موقع دینے کا مطالبہ کرتاہوں۔

رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ہاتھ کے نشان کے بغیر انتخابات ہورہے ہیں، قومی لیڈران کے حکم کے مطابق مشترکہ طورپر راہول گاندھی کی قیادت میں اقتدار کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں، اسی لئے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مشترکہ امیدوار کو کامیابی دلائیں۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے ریاستی سکریٹری مناف مرجانکر، ضلع صدر بی آر نائک، ارون کمار گوندلے ، ملیکارجن کوٹری، روی گوڈا پاٹل ، جئیما ہیریہلی ، کرشنا ، ایچ ایم نائک وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ کے پالا، ہنگند دیہات میں عوام سے ووٹ دینےکی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...