کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد میں آنچ آنے نہ دیں مخلوط امیدواروں کے حق میں کام کرنے وینو گوپال کی ریاستی قائدین کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2019, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اپریل (ایس او نیوز) ریاست میں قائم کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کے سامنے کسی بھی قسم کے روڑے اٹکانے سے گریز کریں۔ حلیف پارٹیوں کے اس اتحاد کو کسی بھی حالت میں آنچ یا چنگاری سے جلنے یا دولخت ہونے سے بچانے کی فکر دونوں پارٹیوں کے قائدین اور ورکرس کو کرنی چاہئے اور 28لوک سبھا حلقوں میں انتخاب لڑرہے مخلوط امیدوار وں کو جتانے متحدہ طو رپر کوشش کرنی چاہئے ۔ حلیف پارٹیوں کے مابین چھوٹی موٹی الجھن کاپیدا ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن اس کونزاعی شکل دے کر جیت کی راہ میں رکاوٹ بننا ناقابل برداشت ہے۔ آپسی چپقلش اور اختلاف کوبالائے طاق رکھتے ہوئے امیدواروں کی جیت میں سرگر م کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس قسم کا سخت حکم ریاست میں کانگریس کے نگران کار کے سی وینو گوپال نے ریاستی قائدین کو دیا ہے۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بنائے جانے کے معاملہ میں چند لوک سبھا حلقوں میں مقامی قائدین میں ناراضی ہے ،اس ناراضی کو ختم کرنے کی کوشش ریاستی قائدین کو کرنی چاہئے ۔ منڈیا ، ہسور،اورٹمکورلوک سبھا حلقوں میں مقامی سطح پر رونما کانگریس قائدین کی ناراضی کامعاملہ حل کرتے ہوئے مخلوط امیدوار کی جیت کی راہ ہموار کریں۔ چند لوک سبھا حلقوں میں مخلوط امیدوار کے خلاف اٹھی ناراضی کی لہر پر قابو پانے اور حل ڈھونڈ نکالنے کے مقصد سے آج شہر کے ایک ہوٹل میں منعقدہ کانگریس قائدین کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کے سی وینو گوپال نے ریاستی قائدین کو سخت پیغام دیا ہے۔ اجلاس میں کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ ،سابق وزیراعلیٰ سدارامیا ،نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور ،ریاستی وزیر ڈی کے شیو کمار اور دیگر قائدین شریک رہے۔منڈیا اور میسور میں مخلوط امیدوار نکھل کمار سوامی اور وجئے شنکر کی حمایت میں کا م کرنے کیلئے مقامی سطح پر اتفاق رائے اب تک نہیں ہوسکا ہے ۔ نچلی سطح کے پارٹی ورکرس کا بھی یہی حال ہے ۔ ان تمام اختلافات کو فوراً ختم کرنے کی وینو گوپال نے سدارامیا ودیگر قائدین کو ہدایت دی ہے ۔ منڈیا کی حالت قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ کانگریس قائدین جے ڈی ایس امیدوار کی حمایت میں کام کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ اس مسئلہ کو حل کرکے تمام کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی انہوں نے ہدایت دی ۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ دونوں لوک سبھا حلقوں میں اختلاف ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جی پرمیشور نے کہا کہ ٹمکور لوک سبھا حلقہ میں مقامی سطح پرکانگریس اور جے ڈی ایس قائدین اور ورکرس کے درمیان کے اختلافات کو ختم کرلیا گیا ہے ۔ ٹمکور کے مخلوط امیدوار جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کیلئے دونوں پارٹیوں کے قائدین آمادہ ہوگئے ہیں ۔ اس اجلاس میں ریاست کے تمام28لوک سبھا حلقوں میں مخلوط امیدواروں کی جیت کیلئے درکار حکمت عملی پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مخلوط امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں شرکت کے لئے آرہے اے آئی سی سی کے صدرراہل گاندھی کے ریاستی دورہ سے متعلق بھی قائدین نے بات چیت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...