کاروار: بھٹکل کی جئے شری موگیر کو ضلع پنچایت کے عہدے سے ہٹانے دلت سنگھرش سمیتی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2019, 10:38 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 6/ نومبر (ایس او نیوز) دلت سنگھرش سمیتی کے ضلع صدردیپک کوڈالکر نے مطالبہ کیا ہے کہ موگیر سماج کے پچھڑے طبقے سے تعلق رکھنے کا جھوٹا سرٹیفیکیٹ  پیش کرکے ضلع پنچایت صدر کے عہدے پر  براجمان ہونے والی جئے شری موگیر کوان کے عہدے سے برخاست کردیا جائے۔

 کاروار کے ضلع پتریکا بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیپک نے کہا کہ پچھڑی ذات سے تعلق رکھنے کی جھوٹی سند پیش کرکے غیر پسماندہ طبقات کے لوگ حقیقی طور پر پچھڑے ہوئے دلتوں کو ملنے والی سرکاری سہولتوں کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شمالی کینرا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کا تعلق پچھڑی ذات سے نہیں ہے۔ اپنے جھوٹے سرٹیفیکیٹ  کو درست ثابت کرنے کے لئے وہ سپریم کورٹ کا وقت ضائع کررہی ہیں۔ انہیں فوری طور پر برخاست کیا جانا چاہیے۔موگیر سماج کو کسی بھی قیمت پر پچھڑی ذات کی سند جاری نہیں کرنا چاہیے۔اگر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو پھر جلد ہی دلت سماج کی طرف سے متحدہ عوامی احتجاج شروع کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات یاد دلانا ضروری ہے کہ  بھٹکل سے تعلق رکھنے والی جئے شری موگیر کو تحصیلدار کی طرف سے پچھڑی ذات کا سرٹفکیٹ جاری کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر وہ پچھڑی ذات کے لئے مختص کیے گئے ضلع پنچایت صدر کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ تب سے یہ معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے اس سرٹفکیٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن جئے شری موگیر نے اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے گئی  جس کی وجہ سے وہ تاحال اپنے عہدے پر بحال ہیں۔ لیکن دلت سماج کی طرف سے بار بار ان کی برخاستگی کا مطالبہ سامنے آتا رہتا ہے۔

 پریس کانفرنس کے موقع پر دلت لیڈر گھارو مانگرے، ڈونڈپّا بنڈی وڈّر، سچن بورکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔