بھٹکل میں تعلقہ لیول پر پرائمری اور ہائی اسکول سطح کے کھیل مقابلوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2019, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع پنچایت ، تعلیمات عامہ محکمہ اترکنڑا ،تعلقہ فزیکل ٹیچرس سنگھ کے اشتراک سے تعلقہ کے بیلکے ہائی اسکول میدان میں بھٹکل تعلقہ سطح کے پرائمری اور ہائی اسکول لیول کھیل مقابلوں کا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیرنے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلقہ میں کئی بہترین کھلاڑی ہیں ان کی اسی نہج پر تربیت کی جائے تو وہ قومی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتےہیں۔ کھیل کا شعبہ بہت وسیع ہے  موجودہ جدید ٹکنالوجی کے دور میں بہت  آسانی کے ساتھ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں طلبا کو چاہئے کہ وہ کھیل کے میدان میں بھی اس کا استعمال کرتےہوئے آگے بڑھیں۔

بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک نے تقریب کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک نے پرچم کشائی کی۔ تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی نائک ، جئے لکشمی گونڈ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ زونل آفسر یلما مری سوامی ، پرائمری اسکول ٹیچرس سنگھ کے صدر شنکر نائک ، تعلقہ ہائی اسکول فزیکل ٹیچرس سنگھ کے صدر سریش نائک ، گوپال نائک، پرکاش شیٹھ شرالی ، ایم بی نائک وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ مدھوکر ہیگڈیکر اور سجاتا گوڈا نے نظامت کی ۔ بی وی نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...