سعودی عربیہ کے منطقۃ الشرقیہ میں مقیم بھٹکل کمیونٹی کا 9 جون کو ہوگا جشن ملن؛ کار، موٹر بائک اور زیورات سمیت ڈھیر سارے انعامات کا اعلان؛ ساحل آن لائن پرپروگرام ہوگا لائیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2022, 6:54 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دمام  6 جون (سرفراز جاکٹی /ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے الخوبر کورنیش میں مورخہ 9 جون کو  بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے جشن ملن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں   منطقۃ الشرقیہ میں مقیم جماعت کے تمام اراکین سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ 

بی ایم جے منطقۃ الشرقیہ جشن ملن 2022 کی یہ   تقریب الخوبر کورنیش میں واقع  ہوٹل ہولیڈے اِن میں   9 جون بروز  جمعرات رات ٹھیک  ساڑھے دس بجے شروع ہوگی۔ پروگرام کو دلچسپ بنانے کے لئے   بہت سارے تفریحی پروگرام ہوں گے،ساتھ ساتھ  ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران میں  کار، موٹر بائکس، زیورات،  انڈیا ریٹرن ٹکیٹس سمیت ڈھیر سارے دوسرے  انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ پروگرام کو ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے کے تعلق سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

پروگرام کے  کنوینر جواّد احمد سکری نے بتایا کہ   پروگرام میں شریک ہونے کے لئے  داخلہ ٹکٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 6 جون (یعنی آج)   رات بارہ بجے تک ہے،ا س کے بعد آنے والوں کو ٹکٹ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 9 جون کو رات  نو بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک   طعام کا انتظام رہے گا، جس کے بعد مہمانان کے خطاب سمیت تفریحی پروگرامس ہوں گے۔

جوّاد احمد سکری کی دی گئی اطلاع کےمطابق جشن ملن میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری کو مہمان خصوصی کے طور پر دبئی سے  مدعو کیا گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ اعزازی مہمان کے طور پر  بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی( دوم) اور نوجوان عالم دین مفتی عبدالنور فکردے ندوی   صاحب کو بھٹکل سے مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام کی رونق بڑھانے کے لئے ہندوستان کے مشہور شاعر جناب الطاف ضیاء اور بھٹکل  کے معروف نعت خواں جناب زفیف شینگری بھی تشریف لارہے ہیں۔ پروگرام کی صدارت  جماعت کے صدر  جناب سید فاروق پیرزادے کریں گے۔

جماعت کے جنرل سکریٹری  مولوی تنویر احمد جوشیدی نے بتایا کہ دمام میں داخلہ ٹکٹ جناب اقبال ائیکری صاحب (ویسٹرن ٹیکس)، بینزر یا رئیس صدیقہ (سم سٹی) سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ الخوبر میں جناب ارشاد رکن الدین( بندو) یا جناب عمیر برماور سے رابطہ کرسکتے ہیں، الجبیل میں جناب موٹیا طیب یا جناب عبدالرحمن پٹیل ، رحیمہ میں جناب صہیب منّا اور الاحساء میں جناب فہیم سعدا سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید جانکاری کے لئے  جشن ملن کے کنوینر  جواّد  احمد سکری سے موبائل نمبر                 0500385171 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...