جاپان کی اس دوا سے کوروناوائرس قابومیں! مریضوں پرآزمایاگیا

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 11:17 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) چینی حکام کا کہنا ہے کہ فلو کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی جاپانی دوا سے کورونا وائرس کے علاج میں کافی حد تک مدد ملی ہے ۔  جاپانی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ اہلکار شِن مِن نے دعویٰ کیا ہے کہ فلو میں استعمال ہونے والی دوا فیوی پِراوِر ‘جو کہ مارکیٹ میں ایویگن کے نام سے موجود ہے’ کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے .

چینی اہلکار کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان اور صوبے شِنزن کے 340 افراد کو تجرباتی طور پر یہ دوا دی گئی جس کے نتیجے میں نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ شِن مِن کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو جب ایویگن نامی فلو کی دوا دی گئی تو اوسطاً 4 دن بعد وہ صحت یاب ہوگئے جب کہ دیگر مریضوں کو تندرست ہونے میں اوسطاً 11 دن لگے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملیریا کی دو دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔ نیوزبریفنگ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں البتہ ایف ڈی اے نے ان دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔