جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سوپر کمپیوٹر کے استعمال کا اعلان

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 6th August 2020, 9:20 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن،06 /اگست (آئی این ایس انڈیا)کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ماہرین کے حکومتی پینل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا سے بہتر طور پر نمٹنے کے طریقے دریافت کرنے کے لیے یہ پینل مصنوعی ذہانت اور سپر کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے وائرس کی منتقلی کی فرضی آزمائش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پینل کے ارکان اپنے ادراک و فہم کو یکجا کرتے ہوئے موثر اقدامات دریافت کریں گے تاکہ حکومت کو وسیع تر شعبوں کے کاروباری اداروں کو کاروبار بند رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ وبا وسیع پیمانے پر پھیل رہی ہے اور موسمِ خزاں یا اس کے بعد انفلوئنزا سے اس میں  اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اگست میں کسی وقت ماہرین کے پینل سے نتائج موصول ہونے کے منتظر ہیں۔ پینل میں نیشنل گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز کے اعزازی پروفیسر کوروکاوا کی یوشی اور کیوتو یونیورسٹی کے پروفیسر یاماناکا شِنیا بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لیبیا : فائز السراج اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے کے لیے تیار

لیبیا میں وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے اور اپنی ذمے داریاں ایگزیکٹو اتھارٹی کے حوالے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ...

بی جے پی کے رویہ سے پارلیمانی جمہوریت شرمسار: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح کا سلوک کیا ہے اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔