جاپان میں سمندری طوفان شنشان سے شدید بارش، 6 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2024, 12:48 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹوکیو ، یکم ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  جاپان کے مشرقی خطے میں طوفان شنشان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید بارش ہوئیں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طوفان کے مرکز سے سیکڑوں کلومیٹر دور تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کی رپورٹس میں دکھائی گئیں ویڈیو میں ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں گھروں کی چھتوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں پر کاروں کو پہنچنے والا نقصان نظر آرہا ہے اور کیوشو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جہاں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔

جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں کے علاوہ ایک  شہری لاپتا ہے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جنوبی کیوشو کے کیگوشیما میں 35 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

سمندری طوفان شنشان کا مرکز ٹوکیو کے جنوب مغرب میں 480 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں ہے اور ہوکیڈو کے علاقوں کو لپیٹ میں لیا اور یہاں شدید بارش ہوئی حالانکہ طوفان کی شدت میں جمعے کو کمی آگئی تھی، ہوائیں 25 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

حکومت نے سمندری طوفان پہنچنے پر ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے، فضائی اور ریل سروس روک دی گئی ہیں اور صنعتیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ طوفان کی شدت میں اتوار تک کمی کا امکان لیکن شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان بدستور موجود ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات: ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا پارٹی کی جانب سے انہیں امیدوار نہ بنانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، کھجوریا بدھ کے روز ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی ...