ریاست کرناٹک کے ہر ضلع میں پانی کا مسئلہ حل کرنے جے ڈی ایس کا ”جنتاجلادھارے“ انوکھاابھیان

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

کولار، 11؍جنوری (ایس او نیوز)ریاست  کرناٹک کے ہر ضلع میں پانی کا مسئلہ حل کرنے مقصد سے ریاست میں بہہ رہی ندیوں میں دستیاب پانی کااستعمال کرنے کیلئے”جنتاجلادھارے“نامی انوکھا ابھیان سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈااور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں شروع کیاگیاہے۔یہ بات رکن قانون ساز کونسل گووند راجو نے کہی۔

انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتا جلا دھارے ابھیان کے ذریعے ریاست کی 34ندیوں سے پانی کا استعمال کرکے ہر گھر کو پینے کا شفاف پانی فراہم کرنے اور زرعی سرگرمیوں کیلئے آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایاجائے گا۔رکن کونسل نے کہاکہ میکے داٹو منصوبے کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی طرف سے جو پدیاترا نکالی گئی ہے،اس کیلئے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔پد یاترا سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔منصوبے کے نفاذ کے معاملے میں پائی جارہی قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے جدوجہد کی جانی چاہئے،اس معاملے میں مرکزی وریاستی حکومت کو بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔

رکن کونسل نے مزید کہاکہ یرگول منصوبہ کمار سوامی کی دین ہے،اس منصوبے کے تحت چار تعلقوں کو پینے کا پانی فراہم ہونے والاہے،یرگول منصوبے کے تعمیری کام جلد مکمل کئے جائیں۔ایتناہولے منصوبے کا تعمیری کام بھی ڈیم کی تعمیر کے مرحلے میں پہنچ  کر رک گیاہے۔اس ڈیم کی تعمیر سے 10ٹی ایم سی پانی کولار -چکبالاپور اضلاع کے علاقوں فراہم کرنے اولین ترجیح دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...