بیرون ملک جا رہے شاہ فیصل کو دہلی ایئر پورٹ پر پولیس نے روکا، کشمیر واپس بھیجا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2019, 10:12 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق آئی اے ایس افسر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین شاہ فیصل کو بدھ کو پولیس نے دہلی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔بتایا جا رہا ہے کہ شاہ فیصل بیرون جا رہے تھے۔حراست میں لینے کے بعد شاہ فیصل کو دہلی ایئرپورٹ سے کشمیر بھیج دیا گیا،اس کے ساتھ ہی شاہ فیصل کو گھر میں نظربند بھی کر دیا گیا ہے۔شاہ فیصل کی گرفتاری پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ فیصل استنبول کی طرف جا رہے تھے۔حکام نے کہا کہ دہلی میں پی ایس اے کے تحت شاہ فیصل کو حراست میں لیا گیا تھا،جب شاہ فیصل سرینگر پہنچے، انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔جب سے مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے بعد سے شاہ فیصل مسلسل متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔شاہ فیصل نے کشمیر کو لے کر بدھ کو متنازعہ بیان دیا تھا،شاہ فیصل نے کہا تھا کہ ہمارے سامنے دو ہی راستے ہیں،کشمیر کی کٹھ پتلی بنے یا علیحدگی پسند،اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔شاہ فیصل نے کہا تھا کہ سیاسی حقوق کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کشمیر کو طویل، مسلسل اور غیر متشدد سیاسی تحریک کی ضرورت ہے۔شاہ فیصل نے عید الاضحی کے موقع پر بھی مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں عید نہیں ہے،پوری دنیا میں کشمیر کے لوگ اپنی زمین کے غلط طریقے سے ہندوستان میں شامل ہونے سے رو رہے ہیں،ہمارے یہاں اس وقت تک عید نہیں ہوگی جب تک 1947 سے ملا خصوصی ریاست کا درجہ ہمیں واپس نہیں کیا جائے گا۔جب مرکز کی نریندر مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کا فیصلہ لیا تھا تب بھی شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر میں خوف پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سب کا دل ٹوٹ رہا ہے،ہر چہرے پر شکست کا اقتباس دکھائی دے رہا ہے،تاریخ نے ہم سب کے لئے ایک پرآشوب موڑ لے لیا ہے،لوگ ساکت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...