جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں محفوظ، ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2024, 11:02 AM | ملکی خبریں |

سری نگر، 2/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  جموں و کشمیر میں آج یعنی یکم اکتوبر کو تیسرے و آخری مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس مرحلہ میں 40 اسمبلی سیٹوں پر 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوا اورتازہ ترین جانکاری کے مطابق 68.72 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس ووٹنگ فیصد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ دو مراحل سے بھی زیادہ تیسرے مرحلہ میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ 18 ستمبر کو پہلے مرحلہ میں جہاں 61.38 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، وہیں 25 ستمبر کو دوسرے مرحلہ میں 57.31 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

گزشتہ دونوں مراحل کی طرح تیسرے مرحلہ میں بھی پولنگ پرامن رہی اور کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ ووٹنگ کا عمل انجام پانے کے بعد مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے چیف الیکشن افسر نے جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں پر تین مراحل میں ہوئی پولنگ کے بعد سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ اب سبھی کو 8 اکتوبر کا انتظار ہے جب ووٹ شماری ہوگی۔

الیکٹورل افسر کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق تینوں مراحل میں ہوئی ووٹنگ کا مجموعی فیصد جو سامنے آیا ہے وہ خوش کن ہے۔ تینوں مراحل میں مجموعی طور پر 63.45 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، اور اس میں کچھ اضافہ ہونے کا امکان بھی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ تیسرے مرحلہ میں ہوئی ووٹنگ کا حتمی فیصد ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اسمبلی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کا فیصد لوک سبھا انتخاب 2024 میں جموں و کشمیر میں ڈالے گئے ووٹ فیصد سے زیادہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھوپال: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، جھانسہ دے کر شخص کو 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگایا

مدھیہ پردیش میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بھوپال پولیس کرائم برانچ نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ ملزمین نہ صرف نقلی نوٹ بنانے کا کام کرتے تھے بلکہ انہوں نے نقلی نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی ...

کولکاتا آر جی کر معاملے میں پیدا رخنات کا نہیں نکلا کوئی حل، بنگال حکومت اور ڈاکٹروں کی میٹنگ ناکام

مغربی بنگال کے 12 میڈیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور ریاستی چیف سکریٹری منوج پنت کے درمیان پیر کو ہیلتھ بلڈنگ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لئے تاریخ مقرر ...

وقف بل تنازعہ: جے پی سی میٹنگ کا اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا بائیکاٹ، قوانین کے مطابق کام نہ کرنے کا لگایا الزام

وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) کی میٹنگ لگاتار جاری ہے۔ آج (14 اکتوبر) بھی بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال کی قیادت میں میٹنگ ہوئی جس میں خوب ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا زیادہ ہوا کہ اس میٹنگ کا اپوزیشن ...

آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی تباہی

ملک کے بیشتر حصوں سے مانسون کی واپسی ہو چکی ہے، لیکن آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک تمل نادو اور آندھرا پردیش میں متعدد مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی ...

رتن ٹاٹا کا جانا ایک ذاتی نقصان ہے: سدھا مورتی

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور انفوسس کے بانی نارائن مورتی کی اہلیہ سدھا مورتی کا آنجہانی رتن ٹاٹا کے ساتھ خاص تعلق تھا۔ ایک موقع پر، انہوں نے رتن ٹاٹا سے دو خاص تحفے طلب کیے تھے، جنہیں رتن ٹاٹا نے فوراً فراہم کر دیا۔ سدھا مورتی کو یہ تحفے اس قدر پسند ہیں کہ وہ آج بھی انہیں اپنے ...

بی جے پی اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، آر ایل ڈی کو ایک سیٹ ملنے کی توقع!

اتر پردیش میں 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دہلی میں بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی ان 10 سیٹوں میں سے 9 پر الیکشن لڑے گی، جبکہ آر ایل ڈی میرپور سے ایک سیٹ پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کے لیے ...