جموں۔کشمیرمیں آرٹیکل 370 کے خاتمہ کا ایک سال مکمل، ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نےاحتیاطی طور پرحکم امتناعی نافذ کی

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 9:07 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام کرنے اور دیگر کئی اہم اقدامات نفاذ کرنے کےحکومت کے فیصلےکو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں احتیاطی طور پرحکم امتناعی نافذ کردی ہے۔ تاہم ممبئی میں مقیم کشمیری طالب علم حکومت کے اس فیصلے پر کئی پہلوؤں سے پر امید نظر آتے ہیں۔

ایک طالب علم جاوید جیلانی کے مطابق کشمیر کے تعلیمی نظام کی جانب توجہ دی جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کے حکمرانوں نے کبھی سنجیدگی سے اس طرف توجہ ہی نہیں دی اورنچلی جماعتوں اور جونیئر کالجوں میں ڈراپ آؤٹ کا تناسب انتہا پررہا تھا لیکن گزشتہ ایک سال میں ریاست میں کئی مثبت پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ جموں وکشمیرکے لیے امن اور ترقی کا نیا دور 5 اگست 2019 کے تاریخی دن کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ آج کا دن اس لیے بھی بڑا ہے کیونکہ جموں کشمیر کی ایک طالبہ نے یوپی ایس سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔

ان کے مطابق نئے نظام میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ مرکز زیر سایہ رہےگا۔ گزشہ عرصہ میں تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لیے کسی طرح کی حکمت عملی نہیں تیار کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں ایک بھی نجی یونیورسٹی نہیں ہے جس کے پیش نظر طلباء کو بیرون ریاست کی یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم کے لیے جانا پڑتا ہے۔ انہیں دوران تعلیم کئی طرح کی دشواریوں و مشکلات کو جھیلنا پڑتا ہے جس میں موسم کی مار بھی شامل ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں صورت حال میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ یہاں بھی وزیراعظم کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ ماڈل پر توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے اور آرٹیکل 370 کے کالعدم کئے جانے کے بعد متعدد مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اگر نجی تعلیمی اداروں نے صحیح طور پر نیک نیتی سے تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے عمل آوری کی گئی تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

پیرصمدانی نامی طالب علم نے کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام رہنے سے ریاست کی ترقی ممکن ہے تو یہ اچھی بات ہے ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں سیاسی عمل کی بھی شروعات ہونا چاہئے تاکہ عوام اپنے مسائل کو نمائندوں کو پیش کرسکیں اور ان کا اعتماد بحال ہوجائے ، سیاسی عمل سے کئی طرح کی دشواریوں سے بھی نمٹا جاسکے گا اور حکومت، انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطہ کی کڑی بن سکتا ہے۔

گزشتہ سات دہائیوں میں تمام تریقین دہانیوں کے باوجود ریاستی عوام اور ان کے اہل خانہ کو سابقہ ریاست میں تمام بنیادی شہری اور سیاسی حقوق نہیں مل سکے اور نہ ہی ان کی ترقی کی جانب توجہ دی گئی۔ اس سلسلہ میں ممبئی میں مقیم کشمیریوں نے اظہار مسرت کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ 5 اگست 2019 ریاست کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہوگا اور اس کا رخ موڑ کے رکھ دے گا۔

جس کے بعد گذشتہ ایک سال کے دوران ریاست جموں و کشمیر کے وسطی خطے میں کتنی تبدیلیاں آئیں۔ مغربی پاکستان پناہ گزینوں کو پانچ لاکھ روپئے کی مانیٹری مدد کے ساتھ جموں و کشمیر کے ڈو میسائل کی ضمانت دی گئی ہے۔ نوجوانوں کو وزیر اعظم کی اسکالرشپ ملی ہے اور میرمظفر جیسے نوجوانوں کو امید ہے کہ اب اسے گورنمنٹ کے زیر انتظام انجینئرنگ کالج میں داخلہ مل جائے گا۔ متعدد خالی سرکاری ملازمتوں کو پر کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی کے ساتھ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ کرنے سے گلگت اور بلتستان کے عوام کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ جو کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ سامراجیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر ، لداخ اور ہندوستان کے دیگر حصوں کے عوام اب اس دن کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جب کشمیریوں کو ان کے حقوق ملیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی دن آرٹیکل 35A کو ایک نئے صدارتی نوٹیفکیشن کے ساتھ ہٹا دیا گیا تھا اور بعد میں پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...