جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 1500 پولیس اہلکار جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 8:42 PM | ملکی خبریں |

جموں،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از 15 سو پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ 'جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرس، 37 سب انسپکٹرس، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس، 148 ہیڈ کانسٹبلز، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبلز، 537 کانسٹیبلز، 508 ایس پی اوز، 1 این او اور 24 فالوورس شامل ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کے 131 ممبران نے بھی ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ بتادیں کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ سال 1959 میں اسی روز لداخ میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران دس سی آر پی ایف اہکار ہلاک ہوئے تھے جن کی یادگار کے بطور یہ دن منایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...