جمعیۃعلماء (ارشد مدنی) کی کوشش سے نو سال کے بعد25افراد باعزت بری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 4:50 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 13/ جولائی(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مہاراشٹر کے حساس شہر دھولیہ میں گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری کے لئے احتجاج کرنے والوں پر پولس نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی۔نیز مظاہرین میں سے 25افراد پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کردیا،جو گزشتہ9سالوں کی سماعت کے بعد ناکافی ثبوت (گواہوں کی عدم دستیابی)کی بنیاد پرعدالت سے باعزت بری ہوگئے۔

 2010 میں دھولیہ کلکٹر آفس کے نوٹس بورڈ پرآپ ﷺ گستاخانہ خاکہ بنایا گیا تھا،جس کی اطلاع مسلمانوں کو ہوئی تو اس گستاخ کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکرمسلمانوں نے80 فٹ روڈ ترنگا چوک،دھولیہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔لیکن اس احتجاج میں پولس نے گستاخ کو گرفتارکرنے کے بجائے مظاہرہ کرنے والے مسلم نوجوانوں پر گولی باری کی اور لاٹھی چارج کر دیا،جس میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولس تھانے میں 25/بے گناہ افراد کے خلاف دفعہ 33,353,307,149,147,143,341,333,2, کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،جن کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے جمعیۃعلماء دھولیہ نے دھولیہ کے مشہور و معروف وکیل ایڈوکیٹ اشفاق شیخ کی خدمات حاصل کی۔ نو سالوں کی عدالتی کارروائی کے بعد گزشتہ دنوں سیشن کورٹ کے جج شری ایس آر اوگلے (کورٹ نمبر 2) نے تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔

9/ سالوں کے بعد مسلم نوجوانوں کی مقدمہ سے باعزت رہائی پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی وکلاء اور ملزمین کی پیروی کرنے والے مقامی جمعیۃعلماء کے ذمہ داران غلام مصطفیٰ (پپو ملا)،الحاج مشتاق احمد صوفی وغیرہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...