جامعہ: لائبریری میں پڑھ رہے طلباء پر پولیس نے کی تھی بربریت، ویڈیو سے انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 12:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر 2019 کو پولیس کی طرف سے کی گئی بربریت سے متعلق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ پولیس لائبریری میں موجود ان طلباء کو زد و کوب کر رہی ہے جو وہاں مطالعہ کر رہے تھے۔ جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) نے دعوی کیا ہے کہ ویڈیو 15 دسمبر 2019 کی ہے۔

جے سی سی کا کہنا ہے کہ سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران پولیس لائبریری میں داخل ہوئی تھی اور اس نے مطالبہ کر رہے طلباء پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ جاری کردہ ویڈیو میں طلباء لائبریری میں پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پولیس اچانک لائبریری میں داخل ہوتی ہے اور وہاں موجود طلبا کو پیٹنا شروع کر دی جاتی ہے۔

جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے پولیس کس طرح طلباء پر بربریت کر رہی ہے، کمیٹی نے کہا کہ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ پولیس حکومت کی پشت پناہی میں تشدد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کے طلباء لائبریری میں اپنے امتحان کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک پولیس نے پہنچ کر ان کے ساتھ بربریت کی۔

دہلی پولیس نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں کچھ نقاب پوش افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ویڈیو جاری کرنے والی جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف جاری تحریکوں کی قیادت کر رہی ہے۔ کمیٹی میں جامعہ کے متعدد سابق طلباء بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...