اُردو اور نائطی شاعر عبداللہ رفیق کے انتقال پرمختلف اداروں کی جانب سے خراج تحسین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2021, 1:24 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 ڈسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل کے اُردو اور نائطی شاعر جناب عبداللہ رفیق صاحب دو روز قبل سنیچر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر مختلف اداروں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کئی اداروں میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ہے۔

سوشیل میڈیا پرمتحرک جناب محمد فاروق شاہ بندری عرف نقاش نائطی نے ان کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاعر و نقاد اردوعبداللہ رفیق، خالق کائنات کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے  اس فانی دنیا سے اخروی دنیا کی طرف کوچ کر گئے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ انہوں نے اپنے ایک طویل مضمون میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ چار ساڑھے چار دہے قبل، زمانہ طلاب کلیہ، جب ہم کالج کے سالانہ اختتامی تقاریب میں اپنے ایک ہم عصر طالب علم، نعیم شبر ائیکری کے ساتھ بھٹکل معاشرے کی شادیوں میں خصوصی طورپر پکنے والے مقامی طورپرمعروف "رائیطہ" پر  نوائطی ڈرامہ "رائیطہ چو پسولو" پیش کیا تھا تواس کے کچھ ہی مہینوں بعد  ایک باریش  جوان سے ہماری ملاقات ہوئی تھی، جنہوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ممبئی سے شائع ہونے والے اُس وقت کے مشہور نائطی پندرہ روزہ النوائط میں اور النوائط کے بند ہونے کے بعد، نقش نوائط میں مستقل اصلاحی کالم لکھتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ گو انہوں نے رائیطہ چوپسولو ڈرامہ نہیں دیکھا، لیکن  ایک نقاد قوم قلم کار کی طرح، اس ڈرامے کی تعریف سن رکھی ہے، اس نے ہماری ہمت افزائی کرتے ہوئے ایک دوسرے ڈرامے کا تخیل ہمارے سامنے  پیش کیا تھااوراس پر ان کے تحریرا" پیش کئے گئے تخیل پر ہم دونوں نے مل کر بھٹکل میں پیش کیا جانے والا  دوسرا نائطی ڈرامہ "دوبئی چو وھریت" دوسرے سال پیش کیا تھا۔ "رائیطہ چو پسولو" کی طرح یہ دوسرا  ڈرامہ بھی بھٹکل میں کافی مقبول ہوا اور لوگوں نے اسے بھی کافی پسند کیا، ہم سے اُس وقت ملاقات کرنے والا وہ جوان کوئی اور نہیں، ہمارے گاؤں کا ایک نقاد قلم کار،شاعر عبداللہ رفیق تھا، جس کے انتقال کی خبر نے ہمیں ان پر کچھ کلمات لکھنے کی توفیق بخشی ہے۔ اللہ مرحوم عبداللہ رفیق کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور قبر و برزخ کے مختلف مدارج کو ان کے لئے آسان فرماتے ہوئے، جنت کے اعلی مقام کو ان کے لئے محجوز رکھے، اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی