جمال خشوگی کا قتل، سعودی ولی عہد نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرلی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th September 2019, 6:29 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض 26ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمّد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی اخلاقی ذمّہ داری قبول کرتے ہیں کیوں کے وہ اُن کے دورِ حکومت میں قتل ہوئے ہیں۔سعودی ولی عہد نے یہ اقرار امریکی نشریاتی ادارے ’پبلک براڈ کاسٹنگ سروس‘ کی ایک دستاویزی فلم میں کیا ہے۔یہ دستاویزی فلم یکم اکتوبر کو جمال خشوگی کے قتل کی پہلی برسی کے موقع پر پیش کی جا رہی ہے جس کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔پرومو میں بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کی اخلاقی ذمّہ داری قبول کی ہے۔

دستاویزی فلم کے پرومو میں صحافی مارٹِن اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے سوال کیا کہ آپ اس سے کیسے لاعلم رہے جب یہ آپ کے دورِ حکومت میں ہوا؟ جواب میں محمدبن سلمان نے کہا کہ ہمارے ملک میں دو کروڑ لوگ ہیں اور ہمارے پاس 30 لاکھ حکومتی ملازم ہیں۔اسمتھ نے ولی عہد سے سوال کیا کہ کیا قاتل آپ کے حکومتی اور نجی جہاز بھی لے جا سکتے ہیں؟ تو سعودی ولی عہد کا جواب میں کہنا تھا کہ میرے پاس کام کرنے کے لیے افسر اور وزرا ہیں۔ وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے ’سی آئی اے‘ اور کچھ مغربی ممالک کی حکومتوں کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے جبکہ انہوں نے ہی خشوگی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔لیکن سعودی حکام ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ جمال خشوگی سعودی نژاد صحافی تھے جو امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے لیے کام کرتے تھے۔ وہ آخری مرتبہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جاتے دیکھے گئے تھے جہاں سے وہ واپس نہ آسکے۔سعودی سفارت خانے میں جمال خشوگی کا قتل ہو گیا تھا لیکن ان کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔سعودی حکام نے پہلے تو خشوگی کے قتل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن قتل سے متعلق شواہد سامنے آنے کے بعد بالآخر تسلیم کرلیا تھا کہ خشوگی قونصل خانے میں تفتیش کے دوران بعض سعودی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔خشوگی کے قتل سے متعلق ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں وہ اپنے مبینہ قاتلوں سے اپنی زندگی کی آخری گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...