دہلی میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سےمیڈیا میں خواتین کے موضوع پرمذاکرہ؛ میڈیا سے وابستہ خواتین کی صلاحیتوں کا استعمال بے حد کم ہونے پر تشویش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2019, 10:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 18نومبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)  جماعت اسلامی حلقہ دہلی کی شعبہ خواتین نے میڈیا میں خواتین کے موضوع پر ایک مباحثہ کا انعقاد  مرکز جماعت اسلامی ہند، ابولفضل انکلیو، اوکھلا میں منعقد کیا۔ جس میں مختلف میڈیا میں کام کر رہی خواتین جرنلسٹ کے علاوہ میڈیا میں زیر تعلیم طالبات اور دیگر خواتین نے بھی حصہ لیا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی اسسٹنٹ سیکریٹری محترمہ رحمت النسا ء نے کہا    ”آج خواتین اپنے کیرئیر کے طور پر میڈیا کا انتخاب کر رہی ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کا پورا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔  اکثرخواتین جرنلسٹ کو ان کی صلاحیتوں کے مقابل کمتر کاموں میں لگا دیا جاتا ہے اور کم اہمیت والے بیٹس دے دئے جاتے ہیں“۔  

نیشنل ہیرالڈ کی خواتین جرنلسٹ ایشلِن میتھیو نے میڈیا مین خواتین کی تعداد پر اعداد و شمار کی روشنی میں کہا کہ خواتین جرنلسٹ شاید ہی کبھی سیاسی اہمیت کی اہم اور چیلنجنگ ایشو پر رپورٹ کرتی ہے۔ انھوں نے سروے رپورٹ کی روشنی میں کہا کہ خواتین رپورٹر س صرف 32فیصد ہی خبریں کوور کر پاتی ہیں لیکن اسی وقت یہ بھی ایک خوش آئند پہلو ہے کہ کچھ خواتین صحافی نے خود کے لئے جگہ بنائی ہے اور خالص سیاسی ایشو پر رپورٹنگ کی ہے۔ 

دی ٹائمز آف انڈیا سے وابستہ خاتون صحافی اریبہ فلق نے میڈیا کے ذریعہ عورتوں کی کردار کشی اوراسے پیش کرنے کے طریقے پر سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی کے اشتھارات عورتوں کو ایک مادی وسائل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ان کے اصل مسئلے اور ایشوز پر ٹھیک سے بات نہیں کی جاتی۔ میڈیا اداروں میں تفریق کا عام ماحول ہے جس سے انھیں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔

تہلکا میگزین کی ذکیہ جعفری نے خواتین صحافی کے کام کے دوران ہونے والی پریشانیوں اور مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی میڈیا کے ادارے کی یہ اہم  ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے یہاں کام کر رہی صحافی حضرات کی سیکورٹی کو بہتر بنائے اور اسے ہر طرح سے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے۔  خواتین کی آواز تبھی سنائی دے گی جب اس کی نمائندگی پارلیمنٹ اور عدلیہ میں بہتر انداز سے ہو  ساتھ ہی لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

صحافی عذمہ اشرف نے مسلم  اور دیگر کمزور طبقہ کے صحافیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے آزمائشوں کی ایک لمبی فہرست ہوتی ہے۔ گھر سے آفس اور اپنے کاموں کے تمام مقامات پر آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔  

مییڈیا کی طالبہ عائشہ اور فرخندہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین حجاب پہن کر کیوں نیوز  ریڈر اور اینکرنگ نہیں کر سکتی؟ 

اس مذاکرہ میں حصہ لیتے ہوئے ہوئے خواتین شرکا ء نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی  لانے کے لئے ایسے مذاکرے ہوتے رہنے چاہئے،  ساتھ ہی عورتوں کو اپنی اسلامی شعار کے ساتھ اس میدان میں بہتر انداز سے نمائندگی کرنی چاہئے۔آج عورتوں کو جس طریقے سے میڈیا پیش کر رہی ہے وہ کافی تکلیف دہ ہے ساتھ ہی مسلم خواتین کو صرف چند ایک مسئلے تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے۔  پروگرام میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا کے میدان میں عورتوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ 

پروگرام کی نظامت جوویریا ریمی نے کی۔ حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری عطیہ صدیقہ، دہلی کی سیکریٹری  یاسمین، جی آئی او کی صدر نکہت فاطمہ اور دہلی کی صدر شائستہ رفت نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔  

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...