”آؤ پیغامِ نبیؐ عام کریں“ کے تعارف کیلئے جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کی سیرت مہم

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍ستمبر(ایس او  نیوز؍پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ربیع الاول کے اس مقدس ماہ میں 10روزہ ”آؤ پیغام نبیؐ عام کریں“ کے عنوان پر ریاستی سطح کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کر تے ہو ئے حلقہ کرناٹک کے سکریٹری مولانا وحیدالدین خان عمری مدنی نے بتایا کہ اس مبارک مہینہ میں حضرت محمد ؐکی زندگی اور پیغام کولوگوں تک پہنچانے کا ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ دور حاضر ہیں آپ ؐ پر مختلف الزامات لگائے جارہے ان حالات میں آپ ؐ کی زندگی کے نمونہ اور پیغام کو عام کرنا مسلمانوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

اس ضمن میں ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت اسلامی ہند،کرناٹک کی جانب سے 30/ستمبر تا9/اکتوبر ریاستی سطح پر دس روزہ سیرت مہم ”آؤ پیغامِ نبیؐ عام کریں“ کے عنوان سے درج ذیل نکات کے تحت چلائی جارہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ آپؐ کی تعلیمات میں سماجی مساوات اور انصاف کا وسیع نظریہ، آپ ؐ اخلاق کا اعلیٰ ترین نمونہ آپؐ کی تعلیمات میں علم اور عقلیت کی اہمیت۔انہوں نے بتا یا کہ ماحولیاتی تحفظ - آپؐکی تعلیمات آپؐ خواتین کو ہر طرح کی بندشوں سے نجات دلانے والے۔مولانا نے بتا یا کہ آپ ؐ کی تعلیمات میں مذہبی رواداری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ مہم کے موقع پر سیرت سے متعلق شانتی پرکاشن کی جانب سے درجہ ذیل دو نئی کتابوں کا اجراء عمل میں لایا جارہا ہے۔ پروادی محمد ؐ سمگرھ ویکتتو(حضرت محمدؐ۔ہمہ گیر شخصیت)اور (پروادی محمدؐ وواہ متو ومرشے گلو (حضورؐ کی شادیاں اور متعلقہ مباحث) ان دوکتابوں کو برادران وطن میں عام کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ ان کے ساتھ”اسلام متو پر دھرم سہی شنتے“ (اسلام اور مذہبی رواداری)کتاب کو بھی عام کیا جائے گا۔ مولانا وحید الدین خان عمری مدنی نے بتا یا کہ مہم کے دوران ریاست بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں ان تینوں کتابوں کے اجراء کا پروگرام، ”آپ ؐکو جانیں“ کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام، سیرت پروچن کا انعقاد کیا جائے گا اور سیرت جلوس کو نیا رخ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں مقامی سیرت ومیلاد کمیٹی سے رابطہ کرکے ان کو سمجھاتے ہوئے اس کو دعوتی مقصد کے تحت استعمال کرنے کی جانب ترغیب دلائی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ ملت اور برادران وطن کے تعلیمی اداروں میں سیرت لکچر منعقد کیے جائیں گے، یکم اکتوبر کو' ”بین الاقوامی یوم بزرگ شہریان“کا دن ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس دن مہم کے پروگرام کے طور پر اولڈ ایج ہوم پر ملاقاتیں کی جائیں گی اوراس دوران بزرگوں کو اعزاز کیا جائے گا، جیل میں سیرت کے پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ اسی دن اسپتال کے دورے، پاکی وصفائی پروگرام، بلڈ ڈونیشن کیمپ، شجرکاری، وغیرہ کا بھی اہتمام ہوگا۔انہوں نے بتا یا کہ میڈیا کے ذریعہ سیرت پر پروگرام نشر کیے جائیں گے۔بچوں کے لئے مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گے،اسکولی طلبہ، اساتذہ اور عوام کے لیے سیرت سے متعلق تقریر،مضمون نویسی،ریلس وغیرہ مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے۔

اخباری کانفرنس کے دوران دس روزہ مہم کے پوسٹر کا اجرء عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہندحلقہ کرناٹک کے سکریٹری محمد بلال،معاون سکریٹری لئیق اللہ خان منصور،پی آر او محمد نواز اورسالڈارٹی یوتھ مومنٹ کے لبید شافعی حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔