جماعت اسلامی ہند نے کی بلقیس بانو ریپ کیس میں سزا یافتہ افراد کی رہائی کی مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2022, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) نے بلقیس بانو ریپ کیس میں سزا یافتہ افراد کی رہائی کی مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر انجینئر سلیم نے میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری کیس اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی رہائی کو یقینی بنانے میں گجرات حکومت کے کردار سے ہم مایوس ہیں۔ اس طرح کے فیصلے جن کا مقصد ایک مخصوص حلقے کو خوش کرنے کے لیے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے، انتہائی قابل اعتراض ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر نے کہا کہ "معافی کی پالیسی چھوٹے جرائم کے لیے جیلوں میں بند ان لوگوں کے لیے نافذ کی جانی چاہیے نہ کہ عصمت دری اور قتل جیسے گھناؤنے جرائم کے سزا یافتہ۔ گھناؤنے جرائم میں سزا پانے کے باوجود ایسی پالیسی اپنائی گئی تو یہ ہمارے انصاف کی فراہمی کے نظام کا مذاق اڑے گا اور شہریوں کی اس نظام سے امیدیں ختم ہو جائیں گی۔ انصاف سب کے لیے ہمارے آئین کے سب سے قابل احترام اصولوں میں سے ایک ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو جمہوریت کم زور ہوگی۔ جرائم کے ماسٹر مائنڈز کو حوصلہ ملے گا کیونکہ وہ انتہائی گھناؤنے جرائم کے ارتکاب کے باوجود جلد یا بدیر سسٹم کے ذریعے باہر آجائیں گے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی عزت اور وقار کے محافظ ہونے میں ہماری منافقت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔"

پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ "بلقیس بانو عصمت دری معاملے میں رہا ہونے والوں کو سی بی آئی کورٹ نے مجرم قرار دیا تھا اور اس فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ ان 11 مجرموں میں سے صرف ایک نے سزا کی معافی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے گجرات کی ریاستی حکومت کو اس کی قبل از وقت رہائی کی اپیل پر غور کرنے کی ہدایت دی، لیکن ریاستی حکومت نے ایک پینل تشکیل دیا اور تمام 11 مجرموں کی معافی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ یہ چیز ہمارے انصاف کی فراہمی کے نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اگر ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو بچانا چاہتے ہیں تو اس فیصلے کو تبدیل کرنا ہوگا۔"

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...