بھٹکل میں دعوت سنٹر کی تجدید و تزئین کی تکمیل پر خوبصورت تقریب کا انعقاد : بھٹکل کی اہم شخصیات کا تذکرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2021, 12:12 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25؍جنوری (ایس اؤ نیوز)جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی اجتماعی  سرگرمیوں کا محور ومرکز دعوت سنٹر کی تجدید و تزئین کاری کی تکمیل کے بعد  24جنوری  بروز اتوار کی شام 5بجے  جامع مسجد بھٹکل کےخطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے درس قرآن سے دعوت سنٹر کا افتتاحِ نوعمل میں آیا۔  

مولانا نے درس قرآن کے ذریعے  پیغمبروں کی سیرتوں سے مثالیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج مسلمان جن حالات سے گزررہے ہیں ان  سب کا تذکرہ اللہ  تعالیٰ نے قرآن میں نازل کیا ہے۔ جس میں  رسولوں پر ڈھائے گئے مظالم کو پیش کرتےہوئےبتایا کہ ظالم ہرحال میں پسپا ہونگے۔ اللہ کا وعدہ ہے کہ ظلم ہوگا تو ظالم کو اللہ دیکھ لے گا۔ مگر مسلمان یا درکھیں کہ اللہ نے ان سے وعدہ کیا ہے جو قیامت کے دن اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔ وہ جو کبھی شریعت کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور  ایسےنیک اعمال کو اپنانے کے بعد ہی اللہ کی مدد آئے گی۔

جماعت اسلامی ہندبھٹکل کے بزرگ رہنما قادر میراں پٹیل نے بھٹکل جماعت اسلامی ہند کے  55-60سال کی تاریخ  پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تحریکی افراد سے متاثر کچھ ایسے بھی ہیں جن کا معاشرےمیں نہ کوئی نام ہے اور نہ کوئی زور۔کچھ ایسے بھی ہیں جوتحریکی فکر سے متاثر ہوتے ہوئے  اہم کلیدی عہدوں پر فائزتھے۔ اس زمانے میں جماعت اسلامی ہند کےمرکزی ذمہ داران کے دورے گاہے بگاہے بھٹکل کا دورہ کرتے اور ان میں سے کئی ایک کو صدیقی مسجد میں سماعت کرنےکی سعادت حاصل رہی۔ کئی اہم شخصیات کا تذکرہ کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی قربانیوں کا ثمرہ ہے کہ بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کا شجر برگ و بار لایا۔جماعت سے وابستہ کئی اہم شخصیتوں کی ممبئی اور بھٹکل کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔ اسی طرح انہوں نےخلیجی ممالک میں انجام پانے والی تحریکی سرگرمیوں کا ذکر کرتےہوئے تحریک اسلامی کے آگے بڑھتے ہوئے قافلہ کے اہم نقوش کو پیش کیا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی طرف سے قائم کئے گئے اداروں کا ذکر کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ جب فرزندان تثلیث کے مقابلےمیں وارثین خلیل کی سعی و جہد کا ہی حاصل شمس اسکول  کی شکل میں سامنے آیا تو سودی ایوانوں میں غیر سودی جھٹکا لگاتے ہوئے اسلامک ویلفئیر سوسائٹی بھٹکل کا قیام ہوا۔ پھر اس کے بعد الکوثر گرلس کالج اور ویلفئیر اسپتال کا قیام اسی جماعت کی رہین ہیں۔ جماعت کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے دعوت سنٹر کے نام سے ایک عمارت کی تعمیر ہوئی ۔ آج تک اسی کے ذریعے جماعت اپنے تمام کام انجام دیتی رہی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بھٹکل (ایس آئی اؤ) کے نومنتخب صدر محمد یوسف مارکیٹ نے جماعت کی طلبا تنظیم ایس آئی اؤ کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے  اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اور والدین وسرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کو ایس آئی اؤ سے وابستہ کرنےکی اپیل کی۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی انجنئیر حافظ نذیر احمد قاضی نے صدارتی خطاب  میں  انسان کی تخلیق کا مقصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کو بحیثیت خلیفہ پیدا کیا ہے۔ پھر اس کے بعد انبیاء کا سلسلہ چلتاہے ان کا مقصد بھی یہی تھا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا دین قائم ہو۔ آخر میں خاتم النبین صلی اللہ  علیہ وسلم کی بعثت ہوتی ہے جو در حقیقت ہر طرح کے نظام سے کٹ کر اسلام کی طرف دعوت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی محنتوں کا ثمرہ تھا کہ دنیا کے کونےکونےمیں اسلام پہنچا۔ آپ نے سلسلہ وار ادوار کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسی انبیائی مشن کو لےکر مولانا سیدابولاعلیٰ مودودی ؒ جماعت اسلامی کا قیام کیا۔انہوں نے کہاکہ  آج بھی امت کا عروج اس کے اپنے مشن یعنی قرآن کے پیغام اور سیرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم  پر عمل اور اس کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مضمر ہے۔ تقریب میں شریک سبھی کو انہوں نے اس مشن میں ساتھ دینےکی اپیل کی۔ مولانا عبدالعلیم ندوی کی دعاپر تقریب کا اختتام ہوا۔

مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی تلاوت قرآن مع ترجمہ سے تقریب کا آغاز ہوا۔ مولانا  سید یاسر برماور ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتےہوئے آخر شکریہ کلمات اد اکئے۔ تقریب میں  شہر کے معززین سمیت مرد وخواتین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ تواضع کا اہتمام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...