’کانگریس ہمیشہ سے فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے‘، پی ایف آئی پر پابندی کے بعد جئے رام رمیش کا رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 9:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی حکومت کے ذریعہ پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سبھی طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اکثریت یا اقلیت کی بنیاد پر مذہبی تشدد میں فرق نہیں کرتے۔

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ کانگریس کی پالیسی ہمیشہ سے بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی سمجھوتہ کے فرقہ پرستی سے لڑنے کی رہی ہے۔ ہم ہر اس نظریہ اور ادارہ کے خلاف ہیں جو ہمارے سماج کا مذہبی پولرائزیشن کرنے کے لیے تعصب، نفرت، کٹرپسندی اور تشدد کا سہارا لیتی ہے۔ ہم ہندوستان کے تنوع کو محفوظ کرنے اور فروغ دینے کی لڑائی ترجیح کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور نیشنلزم کے تہوار میں ہندوستان کے سیکولر اور اجتماعیت کے تانے بانے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر حکومت نے کارروائی کی ہے۔ لگاتار چھاپہ ماری کے بعد اب وزارت داخلہ نے پی ایف آئی اور اس کی ساتھی تنظیموں پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ٹیرر لنک کو لے کر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ای ڈی اور این آئی اے کے پہلے راؤنڈ کی چھاپہ ماری میں 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہیں دوسرے راؤنڈ کی چھاپہ ماری میں 247 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...