کرناٹک راجیہ سبھا انتخابی جنگ میں کانگریس کا ماسٹر اسٹروک، منصور علی خان کو پارٹی نے امیدوار بنایا، جے ڈی ایس تذبذب کا شکار

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2022, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او  نیوز)کرناٹک کی سیاست میں ایک ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے کانگریس کے 10جون کو ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات کیلئے 2 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے پہلے امیدوار سینئر کانگریس رہنما جئے رام رمیش ہیں تو دوسرے امیدوار کے طور پرنوجوان مسلم کانگریس رہنما منصور علی خان کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے اعلان کے بعد جئے رام رمیش اور منصور علی خان نے ودھان سودھا میں راجیہ سبھا انتخابات کی ریٹرننگ آفیسر وشالاکشی کے دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار، ریاستی اسمبلی کے نائب اپوزیشن لیڈر یو ٹی قادر، سابق وزیر ضمیر احمد خان اور دیگر موجود تھے۔کرناٹک سے راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کیلئے پولنگ 10جون کو ہونے والی ہے اور اس کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی 31مئی آخری تاریخ ہو گی۔بی جے پی نے پہلے ہی دوامیدواروں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور فلم اداکار جگیش کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ نرملا سیتا رمن، جگیش اور جئے رام رمیش کا کامیاب ہونا طے ہے۔ کانگریس نے منصور علی خان کو اپنے دوسرے امیدوار کے طور پر میدان میں اتاراہے۔ جنتا دل (ایس) کی طرف سے اگر امیدوارکو میدان میں اتارا جاتا ہے تو ایسے میں مقابلہ ناگزیر ہو جائے گا۔ جنتا دل(ایس) کی طرف سے کپیندرا ریڈی کو امیدوار بنانے کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے لیکن اب تک انہوں نے باضابطہ اپنا پرچہ داخل نہیں کیا۔ اب جبکہ کانگریس نے منصور علی خان کو اپناد وسرا امیدوار بنا دیا ہے،اس لئے کانگریس کے تمام ووٹ پارٹی کے دونوں امیدواروں کو ملیں گے اور اس پارٹی کے پاس اضافی ووٹ رہ جانے کاسوال ہی نہیں۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا جے ڈی ایس اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے بی جے پی سے ہاتھ ملا لے گی؟

کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی بھی یہی حکمت عملی ہے کہ جنتا دل (ایس) نے اگر حمایت کیلئے بی جے پی سے رجوع کیا تو اس کو بے نقاب کیا جائے اور عوام میں یہ بتایا جائے کہ اس طرح جے ڈی ایس نے ایک امیر صنعت کار سے پیسے لے کر اسے راجیہ سبھا بھیج دیا اور ایک اقلیتی طبقے کے امیدوار کوناکام بنادیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سدارامیا کے اس ماسٹر اسٹروک سے جے ڈی ایس قیادت لڑکھڑا گئی ہے کیونکہ اگر پارٹی کے راجیہ سبھا امیدوارکو کامیاب کرنا ہے تو اس کیلئے بی جے پی سے ہاتھ ملانا ناگزیر ہو جائے گا۔ کانگریس چاہتی بھی یہی ہے کہ جے ڈی ایس کو بے نقاب کر ے اورمسلمانوں کو بتائے کہ جے ڈی ایس معتبر سیاسی جماعت نہیں ہے۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے منصور علی خان کو راجیہ سبھاکیلئے امیدوار بنانے کا اعلان کرنے کیلئے بلائی گئی ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے ایک نوجوان کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔وہ پارٹی کیلئے کافی عرصہ سے پوری دیانت داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ممبروں سے ان کی یہی اپیل ہے کہ جواں سال امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں۔ جے ڈی ایس کی طرف سے اس کے امیدوار کی حمایت کی مانگ کے بارے میں شیو کمار نے کہا کہ ان لوگوں نے مانگ کی تھی لیکن اب پارٹی قیادت نے اگر چوتھے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ لے ہی لیا ہے تو ان کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...