راجستھان کے بوندی میں آرایس ایس کی شاخ میں دو گروپوں میں تصادم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 11:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے بوندی ضلع میں آر ایس ایس کی شاخ کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی۔اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،جس میں کچھ لوگ جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس معاملے پر بوندی کے تحصیل دار گریڈ راٹھور نے کہا کہ آر ایس ایس کی شاخ کے دوران پاس کے ہی پارک میں مسلمانوں کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی ہے،صورت حال کنٹرول میں ہے۔راشٹریہ سیوک سنگھ کی شاخ کے دوران جھڑپ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی کئی بار سنگھ کی شاخ میں تصادم کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ آر ایس ایس ان لوگوں پر بھی خاص توجہ دے رہی ہے جو اس کے نظریے کے حامی تو ہیں، مگر کام وغیرہ کی وجہ سے صبح والی شاخوں میں نہیں جا پاتے ہیں۔ایسے لوگوں کو اپنے مشن سے منسلک کرنے کے لئے سنگھ میں بڑی منصوبہ بندی پر کام چل رہا ہے۔نوجوانوں کو ان کے پیشہ سے منسلک ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔سنگھ کے تربیت یافتہ رضاکاروں کی طرح انہیں بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔سنگھ کی جانب سے ایسے نوجوانوں کو پیشکش کی جا رہی ہے کہ رضاکار بننے کہ لئے شاخ میں جانا ہی ضروری نہیں ہے، وہ کام سے جب بھی فرصت پائیں تو سہولت سے چند گھنٹے آر ایس ایس کے کے منصوبے کے لئے نکالیں۔

ایک نظر اس پر بھی