سعودی عرب میں کرونا 'ایس او پیز' کی خلاف ورزی پر باقاعدہ قید اور جرمانہ کی سزائیں مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2020, 7:53 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،6؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر وضع کردہ طریقہ کار، ایس اوپیز اور قواعد وضوابط خلاف ورزی کرنے والے افراد کو باقاعدہ قید اور جرمانے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ نے درج ذیل نئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اول: پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے افراد، انتظامیہ یا ملازمین کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ طریقہ کار اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے کو کم سے کم 1000 ریال اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ عدالت چاہے تو ملزم کو 6 ماہ سے 1 سال قید کی سزا یا جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا بھی دے سکتی ہے۔ سعودی وزیر داخلہ کی منظوری سے جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے بچاؤ کے لیےوضع کردہ اقدامات کی دوبارہ خلاف ورزی پر سزا دوگنا کردی جائے گی۔

دوم: کرفیو کےدوران نقل وحرکت کےمجاز افراد کی جانب سے پابندی کے اوقات میں گھروں سے نکلنے پر انہیں ایک لاکھ ریال ریال یا 6 ماہ سے 1 سال تک قید یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال جرمانہ ،دو سال قید: کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے قرنطینہ مراکز سے نکلنے یا قرنطینہ رولز کی خلاف ورزی پر کم سے کم 2 لاکھ ریال جرمانہ اور 2 سال قید یا قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

جرم کے تکرار اور اعادہ کی صورت میں سزا دوگنا کردی جائے گی

دانستہ طور پر وبا پھیلانے والے کو نصف ملین ریال یا پانچ سال قید کی سزا یا قید اور جرمانہ دونوں سزائیں گی۔

اس جرم کا اعادہ کرنے والے کی سزا دوگنا کردی جائے گی۔

ایسے افراد جنہیں کرفیو میں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں اور ان کے پاس انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ مجاز دستاویزات نہیں ایسے افراد کو 1 لاکھ ریال جرمانہ اور کم سے کم 1 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا۔ یا دونوں ایک ساتھ ہوں گی۔ اعادہ کی صورت میں سزا دوگنا کردی جائے گی۔

سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے کرونا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے اور شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں 1 لاکھ سے 1 ملین ریال تک جرمانہ اور1 سال سے 5 سال قید یا دونو سزائیں دی جائیں گی۔

اگر مذکورہ تمام ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والا مقامی شہری نہیں بلکہ غیرملکی ہے تو اسے ملک سے ہمیشہ کے لیے بے دخل کردیا جائے گا اور دوبارہ مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مذکورہ تمام سزائیں کسی دوسرے قانونی یا شرعی جرم کی سزا میں حائل نہیں ہوں گی۔

کرونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی اور مقیم افراد کو پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مجاز کاروباری مراکز اور دوسرے اداروں کے علاوہ کوئی دکان یا کاروباری مرکز کھولا گیا تو اسے سیل کردیا جائے گا۔

ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے کو پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا جو اس کے بارے میں سزا کا تعین کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...