جے شنکر کے بیان پر جے رام رمیش کا جوابی حملہ، کہا- 1962 اور 2020 کے درمیان کوئی موازنہ نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2023, 1:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع پر اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قبضہ حال ہی میں نہیں بلکہ 1962 میں ہوا تھا۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اب اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ سال 1962 کی جنگ اور سال 2020 کی دراندازی کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

جے رام رمیش نے کہا، 'لداخ میں چینی دراندازی سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کی حکمت عملی ڈی ڈی ایل جے (DDLJ) یعنی  انکار، توجہ ہٹانا، جھوٹ، انصاف (Deny, Distract, Lie, Justify) جیسی ہے۔ اس حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا کہ مودی حکومت نے دہائیوں میں ہندوستان کے سب سے بڑے علاقائی جھٹکے کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کی چینی صدر شی جن پنگ کو لبھانے کی بھولی بھالی کوشش کے بعد ہوا۔

جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر یہ ان کا ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر اور ان کو ملک کے سامنے سب کچھ سچائی کے ساتھ رکھنا چاہئے تھا اور حزب اختلاف کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا لیکن ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...